1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باسکٹ بال عالمی چیمپئن شپ

30 اگست 2006

جاپان میں باسکٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ کے ایک کوارٹر فائنل میں آج امریکہ نے جرمنی کو شکست دے دی۔ امریکہ نے زور دار مقابلے میں اپنا دباﺅ مسلسل برقرار رکھا۔ کھیل ختم ہونے پر امریکہ کے 77 پوانٹس تھے جبکہ جرمنی صرف 61 پوانٹس بنا سکا۔ امریکہ میں باسکٹ بال کی نیشنل لیگ کھیلنے والے جرمن کھلاڑی Dirk Nowitzki بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ دوسرے مرحلے میں جرمن ٹیم نے افریقی ملک نائیجیریا کی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ سے شکس

https://p.dw.com/p/DYNi
جرمن کھلاڑی ڈِرک نووِٹسکی کا ایک انداز۔ فائل فوٹو
جرمن کھلاڑی ڈِرک نووِٹسکی کا ایک انداز۔ فائل فوٹوتصویر: AP

� دی تھی اور یہ میچ سب سے زیادہ کانٹے دار تصور کیا گیا تھا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں یونانی ٹیم نے فرانسیسی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔ فرانسیسی ٹیم یونانی کھلاڑیوں کی چابک دستی کے سامنے کوئی غیر معمولی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی۔ دفاعی چیمپئن سیربیہ مونٹی نیگرو، ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں اسپین سے ہار گیا تھا۔ مسلمان ملک ترکی کی ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی تھی لیکن وہاں ارجنٹائن کی مضبُوط ٹیم نے ترک کھلاڑیوں کو بے بس کر دیا۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں اسپین کی ٹیم نے اپنے شاندار کھیل سے Lithuania کی ٹیم کو ہرایا۔ ماہرین کوارٹر فائنل میں ہارنے والی چاروں ٹیموں کے اوسط درجے کے کھیل سے پریشان ہیں کیونکہ اِس طرح شائقین عمدہ کھیل دیکھنے سے محروم رہے۔ ہارنے والی چاروں ٹیمیں یعنی جرمنی، ترکی، فرانس اور لیتھواینا عالمی درجہ بندی میں مضبوط تصور کی جاتی ہیں لیکن وہ جیتنے والی ٹیموں یعنی امریکہ، یونان، اسپین اور ارجنٹائن کی مہارت اور چابک دستی کے سامنے پوری طرح سے اُبھر کر نہیں آ سکیں۔

اب اِس عالمی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں امریکہ کا مقابلہ یونان سے ہو گا اور ارجنٹائن کا اسپین سے۔ دونوں سیمی فائنل یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ باسکٹ بال کی عالمی چیمپیئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ تین ستمبر کو ہوں گے۔