1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا سولہویں میچ ڈے

13 دسمبر 2009

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے سولہویں میچ ڈے کے دوسرے دن کے تمام چھ میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ اب اتوار کے دو میچ باقی ہے جس کے بعد اِس میچ ڈے کی تکمیل ہو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/L1DY
تصویر: dpa

ہفتہ کے روز بائرن میونخ کی ٹیم نے بوخم کلب کے خلاف میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میونخ نے پانچ گول کئے اور جواب میں بوخم کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔اس کامیابی کے بعد بنڈس لیگا کی ریکارڈ ساز ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر مزید بہتر ملی ہے۔ اب وہ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ اُس کے کل پوائنٹس کی تعداد تیس ہے۔

دوسری جانب شالکے کلب کا شاندار کھیل جاری ہے۔ وہ رفتہ رفتہ پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کوچ فیلکس میگاتھ کی ٹیم کی پرفارمنس مسلسل بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ شالکے کلب اب پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے مقام پر ہے۔ ہفتے کے روز اُس نے اپنا میچ بریمن کے خلاف دو گول سے جیت لیا تھا۔ اس کے کل پوائنٹس کی تعداد اب اکتیس ہے۔ پہلی پوزیشن پر براجمان بائر لیورکوزن سے وہ صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ اگلے میچ ڈے پر کوئی بڑی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Bundesliga Spieltag 16 Lukas Podolski
بائیں کلون کے لوکاس پوڈولسکی اور دائیں فائیربرگ کے Du-Ri-Chaتصویر: AP

ہفتے کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں بھی جیتنے والی ٹیم نے میونخ کی طرح پانچ گول کئے لیکن جواب میں اُس کے گول میں مخالف ٹیم تین بار گیند کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ میچ مونشن گلاڈ باخ اور ہینوور کے درمیان کھیلا گیا۔ ہوفن ہائیم اور فرینکفرٹ کی ٹیم کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر کھیلا گیا۔ فرائی برگ اور کولون کی ٹیموں نے بغیر کسی گول کے میچ ختم کیا۔ نیورمبرگ کلب کو ہیمبرگ ٹیم سے چار گولوں سے شکست ہوئی۔ ہیمبرگ کی ٹیم اب پانچویں پوزیشن پر ہے۔ شروع میں یہ بنڈس لیگا کی لیڈر تھی۔

دفاعی چیمپیئن ٹیم وولفس برگ کی ٹیم کا کھیل مسلسل روبہ زوال ہے اور وہ آج کل نویں پوزیشن پر ہے۔ ہوفن ہائیم کوساتویں پوزیشن حاصل ہے۔ اتوار کو وولفس برگ کی ٹیم ڈارٹمنڈ سے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے ہار گئی۔ اِسی شکست کی وجہ سے وولفس برگ کی ٹیم آٹھویں پوزیشن سے اب نویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے میچ جیت کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مائنز کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اِس ماہ کے دوران جرمن بنڈس لیگا کا ایک مرحلہ مکمل ہونے پر وقفہ ہو جائے گا۔ جو ٹیم وقفے پر ٹاپ ٹیم ہوئی وہ خزاں چیمپیئن کہلاتی ہے۔ گزشتہ سال یہ پوزیشن ہوفن ہائیم کے پاس تھی لیکن بعد میں وولفس برگ نے شاندار کارکردگی دکھا کر چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ