1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں گٹکا چبانے پر پابندی

Kishwar Mustafa7 ستمبر 2012

بھارت کی دس ریاستوں میں گٹکے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کو ایک اہم ’پالیسی شفٹ‘ سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے کروڑوں جانیں بچ سکیں گی۔

https://p.dw.com/p/164sm
تصویر: DW

تاہم یہ فیصلہ تمباکو ساز عالمی کمپنیوں پرنہایت گراں گزرا ہے جو پہلے ہی سے عالمی سطح پر بنائے جانے والے اینٹی اسموکنگ یا تمباکو نوشی کے خلاف قوانین سے خود کو بہت زیادہ متاثر سمجھ رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 65 ملین افراد ’گٹکا‘ استعمال کرتے ہیں۔ یہ تمباکو کی شکل کا چبانے والا ایک سفوف ہوتا ہے، جس میں پسی ہوئی سپاری، نیکوٹین اور ہزاروں قسم کے کیمیکلز یا کمیاوی اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے۔ گٹکا تیار کرنے والی کمپنیاں پوری کوشش میں ہیں کہ اس پر لگی پابندی کسی طرح اٹھا لی جائے۔

نئی دہلی میں قائم کمپنی DS گروپ گٹکے پر پابندی عائد کرنے والی بھارتی ریاستوں کو کورٹ میں گھسیٹ رہی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ گٹکا بنانے والی اربوں ڈالر مالیت کی صنعت کو خوراک کے بجائے تمباکو بنانے والی صنعت کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ گٹکے پر پابندی کے نتیجے میں کروڑوں کسانوں اور گلی گلی گھوم کر گٹکا فرخت کرنے والوں یا پھیری والوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے جو بنگلور سے نئی دہلی تک پھیلے ہوئے ہیں۔

Betel
جنوبی ایشیا میں پان چبانے کا رواج عام ہےتصویر: AP

اس کمپنی کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی روئٹرز کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا، ’’گٹکے پر پابندی لگانے کے غریب کسانوں پر مرتب ہونے والے خوفناک اثرات کی وسیع تصویر کو کوئی بھی نہیں دیکھ رہا۔ کوئی ان کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے کہ آخر اُن کا بنے گا کیا‘‘۔ اس متنازعہ موضوع کے بارے میں روئٹرز کے نامہ نگاروں نے مختلف کمپنیوں کے اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم کسی نے بھی آن ریکارڈ بات نہیں کی۔

گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست پنجاب، 28 ریاستوں میں سے ایسی 10ویں ریاست بن گئی ہے، جہاں بھارت کی ’فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی‘ کی طرف سے گٹکے کو ایک فوڈ آئٹم یا غذائی چیزوں کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا ہے۔ بھارت کے اس ادارے نے کھانے کی اشیاء کی تیاری میں نیکوٹین اور تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Metro-Stration Wer hat das Bild gemacht?: Prabhakar Mani Tewari Wann wurde das Bild gemacht?: 15.06.2012 Wo wurde das Bild aufgenommen?: Kolkata Bildbeschreibung: Bei welcher Gelegenheit / in welcher Situation wurde das Bild aufgenommen? Wer oder was ist auf dem Bild zu sehen? Mauern, Straßen, Fußgängerzone mit Kautabak, "beatle nut" bespritzt. Jetzt will die Regierung die Leute bestrafen.
سڑکوں، دیواروں اور ٹرین اسٹیشنوں پر لوگ پان اور تمباکو تھوکتے ہیں۔ یہ جفظان صحت کے لیے نقصان دہ ہےتصویر: DW

بھارت میں گٹکا ایسی کمپنیاں بناتی ہیں جو زیادہ تر مختلف خاندانوں کی ملکیت ہیں اور ان فیملیز کے ارکان انہیں چلا رہے ہیں اور کوئی بھی عالمی تمباکو کمپنی اس بزنس میں ملوث نہیں ہے۔

دریں اثناء بھارت میں دیگر اقسام کے تمباکو چبانے کے رجحان کو کم نقصان دہ قرار دے کر ان پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

بھارت کی جن 10 ریاستوں میں گٹکا چبانے پر پابندی عائد کی گئی ہے وہاں مجموعی طور پر 48 ملین انسان آباد ہیں۔ محض نئی دہلی، گجرات اور چندی گڑھ کی مجموعی آبادی 77 ملین ہے۔ اور یہ سب گٹکے کی پابندی والے حکومتی فیصلے کی آئندہ سے پابندی کریں گے۔

Km/ab (Reuters)