1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمجرمنی

جرمن پولیس نے دو بلین یورو کے بِٹ کوائن قبضے میں لے لیے

30 جنوری 2024

جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی میں پولیس نے دوران تفتیش تقریباﹰ دو بلین یورو مالیت کے بِٹ کوائنز قبضے میں لے لیے۔ اس وقت ایک بِٹ کوائن کی مالیت تقریباﹰ چالیس ہزار یورو ہے اور ضبط کردہ بِٹ کوائنز کی تعداد پچاس ہزار بنتی ہے۔

https://p.dw.com/p/4bqSy
ورچوئل کرنسی بِٹ کوائن کے چند علامتی سکے
ورچوئل کرنسی بِٹ کوائن کے چند علامتی سکےتصویر: Murad Sezer/REUTERS

وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے منگل تیس جنوری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں جن ورچوئل کرنسیوں کی آن لائن خریدو فروخت ہوتی ہے، ان میں سے بِٹ کوائن مہنگی ترین کرپٹو کرنسی ہے، جس کی اس وقت فی کس قیمت تقریباﹰ 40 ہزار یورو یا 43 ہزار امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

حماس اور اس کے کروڑوں مالیت کے کرپٹو اکاؤنٹس

پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ کرپٹو کرنسی عبوری طور پر قبضے میں لے لی گئی اور جرمنی میں یہ اپنی مالیت کے لحاظ سے آج تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے کہ حکام نے دو بلین یورو یا 2.17 بلین امریکی ڈالر کے برابر بِٹ کوائنز اپنے قبضے میں لے لیے۔

ساڑھے پانچ بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے

قبضے میں لیےگئے ایسے پچاس ہزار کوائنز اب سیکسنی میں بی کے اے کے ایک آن لائن والٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں
قبضے میں لیےگئے ایسے پچاس ہزار کوائنز اب سیکسنی میں بی کے اے کے ایک آن لائن والٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیںتصویر: Benoit Tessier/REUTERS

دونوں مبینہ ملزمان ایک پائریسی پورٹل چلاتے تھے

جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن دفتر بی کے اے کی صوبے سیکسنی میں شاخ کے ترجمان کائی آندرس نے بتایا کہ ان کے ادارے کی طرف سے تفتیش کے دوران ایک ملزم نے اربوں مالیت کی یہ ورچوئل کرنسی حکام کے حوالے کردی۔

امریکی ممالک اور ایشیا پیسیفک میں ڈیجیٹل اثاثوں میں اضافہ

اس صوبائی محکمے کی طرف سے یہ تفتیش دو ایسے مشتبہ ملزمان کے خلاف کی جا رہی تھی، جن میں سے ایک کی عمر 40 برس اور دوسرے کی عمر 37 برس ہے۔ ان دونوں ملزمان پر شبہ تھا کہ وہ مئی 2013ء تک سائبر کرائمز کے ارتکاب کے لیے ایک ایسا پائریسی پورٹل چلاتے تھے، جس کے ذریعے مجرمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تاوان وصول کیا جاتا تھا۔

ان دونوں ملزمان کے قبضے سے جو قریب 50 ہزار بِٹ کوائن ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے بارے میں شبہ ہے کہ ان ملزمان نے یہ انتہائی مہنگی کرپٹو کرنسی تاوان کی رقوم سے ہی خریدی تھی۔

امریکا: سب سے بڑی چوری شدہ کرپٹو کرنسی برآمد

بٹ کوائن کی قیمت میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا ہے؟

تفتیشی کارروائی میں کون کون شامل تھا؟

سیکسنی پولیس کے ترجمان کے بقول دو بلین یورو مالیت کے بِٹ کوائن قبضے میں لیے جانے کا یہ واقعہ جس بہت طویل تکنیکی تفتیشی عمل کے نتیجے میں ممکن ہوا، اس میں سیکسنی کے دارالحکومت ڈریسڈن میں وفاقی دفتر استغاثہ، جرائم کی چھان بین کرنے والے صوبائی محکمے، ٹیکس چوری کے واقعات کی چھان بین کرنے والے صوبائی دفتر، امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور میونخ کی ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی فرم کے ماہرین بھی شامل تھے۔

کرپٹو کرنسیوں کی تجارت اسلامی قوانین کے خلاف، انڈونیشی فتویٰ

بِٹ کوائن چونکہ ایک ورچوئل کرنسی ہے، اس لیے قبضے میں لیےگئے ایسے 50 ہزار کوائنز اب سیکسنی میں بی کے اے کے ایک آن لائن والٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

م م / ش ر (ڈی پی اے، اے ایف پی)

بٹ کوائن، کرپٹو کرنسی اور لاکھوں کروڑوں کی باتيں