1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کی ترک انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

7 جون 2018

جرمنی میں مقیم قریب 1.44 ملین ترک شہری ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ ترک شہری اور آسٹریا اور فرانس میں مقیم ان کے ہم وطن انیس جون تک اپنا ووٹ درج کرواسکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2z4bF
Wahlen Berlin Türkei
تصویر: DW/K. Brady

جرمنی میں آج  جمعرات سے ترک صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترک صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں تین ملین سے زائد بیرون ملک بسنے والے ترک شہری شامل ہیں، یہ تعداد اجتماعی ووٹرز کی فہرست کا پانچ  فیصد حصہ بنتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس ترکی میں متنازع صدارتی ریفرنڈم کے موقع پر برلن حکومت کی جانب سے ترک سیاستدانوں پر جرمنی میں انتخابی مہم کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ ترک صدر طیب ایردوآن کی جانب سے قبل از وقت اعلان کردہ آئندہ انتخابات کے دوران یہ پابندی برقرار رہے گی۔ یعنی ترکی میں چوبیس جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی ترک سیاستدانوں کو جرمنی میں انتخابی سرگرمیاں سرانجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترکی کے آئندہ صدر بھی ایردوآن ہی ہوں گے؟

ترکی میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Wahlen Berlin Türkei
تصویر: DW/K. Brady

ترکی کے جنوب مغربی صوبے مُگلا میں بدھ چھ جون کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا،’’جمعرات کو مغربی ممالک میں مقیم ہمارے بھائی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، آپ پر امید رہیں۔ انشاء اللہ یورپ میں تمام بیلٹ بکس بھر جائیں گے۔‘‘

جرمنی میں ترک شہری محتاط رہیں، انقرہ کی ہدایت سے نیا تناؤ

واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی نظام نافذ کرنے کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے گزشتہ ریفرنڈم کے دوران تریسٹھ فیصد ترک نژاد جرمن شہریوں نے صدر ایردوآن کی حمایت میں ووٹ ڈالا تھا۔ رجب طیب ایردوآن کی سیاسی جماعت ’اے کے پی‘ نے 2002ء میں پہلی مرتبہ حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

ع آ / ص ح (ڈی پی اے)