1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس جرمن مذاکرات : توانائی کا موضوع اہم

19 جولائی 2011

جرمن شہر ہینوور میں پیر سے شروع ہونے والے جرمن روسی حکومتی مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری رہے آج ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

https://p.dw.com/p/11za3
ہینوور منعقدہ روس جرمن سالانہ مذاکراتتصویر: dapd

گزشتہ شب ان کا آغاز جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور روسی صدر دیمتری میدویدیف کے ایک غیر رسمی عشائیے سے ہوا تھا۔ آج ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور جرمن مجلس عاملہ کی طرف سے لوتھار دے میزیئر نے روس اور جرمنی کے مابین اس مکالمت کے نہایت کھلے ماحول میں ہونے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔

روسی جرمن مذاکرت میں متعدد ایسے موضوعات زیر بحث رہے جو نہ صرف دونوں ممالک کے لیے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں بلکہ کسی حد تک طرفین کے مابین کشیدگی کا باعث بھی رہے ہیں۔ مثلاً روسی شہریوں کے لیے یورپی یونین کے ممالک کے سفر سے متعلق آزادی کا معاملہ۔ جرمن چانسلر نے اس امر کا اعتراف کیا کہ برلن کی طرف سے روس اور یورپی یونین کے مابین سفری آزادی اور ویزے کی فراہمی میں نرمی کی مخالفت کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اس بار دو طرفہ بات چیت میں اس موضوع کو مرکزی اہمیت حاصل رہی اور جرمن چانسلر کے بقول، ’روسی صدر کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے قدم بہ قدم منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس میں طبی کارکنوں، طلبا اور سیاحوں کے لیے یورپی یونین کے ویزے میں بتدریج نرمی شامل ہوگی‘۔

Russland Deutschland Konsultation
روسی قیادت کے ساتھ کھل کر بات چیت ہوئی ہے: چانسلر میرکلتصویر: picture alliance/dpa

میرکل کے بقول،’ایک بار کھل کر جھگڑ لینا، مسائل کو دباتے رہنے اور ان سے نظریں چرانے سے کہیں بہتر ہے۔ اس بار ہمارے مذاکرات نہایت کھل کر ہوئے اور میں ان سے خوش امید ہوں‘۔

جرمن چانسلر کی طرف سے مستقبل میں توانائی کے شعبے میں جرمنی کے روس پر انحصار کے موضوع کو بڑے ہلکے پھلکے انداز میں زیر بحث لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی گیس کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک جرمنی کوئلے اور قابل تجدید توانائی کی مدد سے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرے گا۔ 2020ء تک جرمنی اپنے جوہری ری ایکٹرز بند کر دے گا اور جرمنی کی توانائی کی ضرورت بہت مناسب سطح پر آ جائے گی۔

Gas- und Ölförderung in Tadschikistan Gazprom Weg zur ersten Bohrstelle in Tadschikistan
گیس پروم کمپنی تاجکستان میں بھیتصویر: DW/G.Fashutdinow

شمالی جرمنی کے شہر ہینوور میں دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح کی سالانہ مشاورت سے قبل میرکل نے روسی جرمن فورم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’گیس کی درآمدات کے سلسلے میں یہ کہنا تو کسی حد تک مبالغہ آرائی ہو گی کہ ہماری انتہا آسمانوں کی بلندی ہے‘۔ نہ ہی ان کی تقریر اینٹی گیس پروم ہے، جو روس کی تیل کی سب سے بڑی سرکاری کمپنی ہے۔ تاہم جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی کا یہ ہدف اس دنیا سے باہر کی بات نہیں ہے، یہ ایک مناسب رینج کے اندر کی بات ہے جو روسی کمپنی گیس پروم پورا کر سکتی ہے۔ میرکل کے ان بیانات کے رد عمل کے طور پر روس کے نائب وزیر اعظم وکٹر سُبکوف نے مسکراتے ہوئے کہا، ’اگر آئندہ سالوں میں جرمنی کے لیے روسی گیس برآمدات بڑھ کر 30 سے 35 فیصد تک پہنچ جائیں تو بُرا نہ ہو گا۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں