1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرمائی اولمپکس ، دو ممالک کے کھلاڑی اسمارٹ فونز سے محروم

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
7 فروری 2018

رواں ہفتے سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا اور ایران کے ايتھلیٹس دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کے مقابلے میں جدید اسمارٹ فونز وصول نہیں کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2sHP7
Griechenland Flamme für die Olympischen Winterspiele PyeongChang 2018
تصویر: Reuters/A. Konstantinidis

اس برس ہونے والے ان سرمائی کھیلوں کو سام سنگ اليکڑانکس کی جانب اسپانسر کیا گیا ہے جنہوں نے چار ہزار ’گیلیکسی نوٹ 8 ‘ کے اولمپکس ایڈیشن موبائل فونز ،اولمپک آفشلز اور کھلاڑیوں کو بطور تحفے دیے ہیں۔ تاہم جنوبی کوریا میں اس برس ہونے والے اولمپکس کمیٹی کے ترجمان کے مطابق ایران اور شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث ان ممالک کے کھلاڑی اس تحفے سے محروم رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق تحفے میں دیے گئے ان فونز کی مارکیٹ ميں قیمت شمالی کوريائی کرنسی میں  دس لاکھ یعنیٰ 920 ڈالر کے مساوی ہے جس کے باعث اس کا شمار لگژری آئٹمز میں کیا جائے گا اور اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کو لگژری مصنوعات پہنچانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Universiade Nordkoreanische Zuschauer
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Kim

روس پر سرمائی اولمپکس میں شرکت پر پابندی

شمالی کوریائی وفد کی جنوبی کوریا آمد

شمالی کوریا کی جانب سے ان کھیلوں میں شرکت کے لیے 22 کھلاڑی جنوبی کوریا پہنچے ہیں۔ ان میں سے صرف دس کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ 12 خواتین کھلاڑی، متحدہ کورین آئس ہاکی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

واضع رہے کہ شمالی کوریا نہ صرف 9 فروری سے جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنا دستہ بھیج رہا ہے بلکہ افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک پرچم تلے داخل ہوں گے۔