1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سلمان خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بینش جاوید18 جولائی 2016

بولی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا کی سوانح حیات کے اجراء کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ 18 نومبر کو شادی کریں گے۔

https://p.dw.com/p/1JQtG
Indien Schauspieler Salman Khan
تصویر: picture alliance/AP Photo/R. Kakade

ثانیہ مرزا نے اس تقریب کے موقع پر سپر سٹار سے پوچھا کے وہ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کب کریں گے، ابھی سلمان خان جواب دینے ہی والے تھے کہ ثانیہ مرزا نے ان کو 18 نومبر کو شادی کرنے کا مشورہ دیا۔

سلمان خان نے کہا کہ وہ 18 نومبر کو شادی کریں گے لیکن وہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ وہ 18 نومبر کس سال کی ہوگی۔ سلمان خان کے والد اور والدہ اور ان کی بہن کی شادی بھی 18 نومبر کو ہوئی تھی۔

سلمان خان نے کہا کہ ان پر ان کی والدہ اور بہنوں کی جناب سے شادی جلد کرنے کا بہت دباؤ ہے۔

50 سالہ اداکارسلمان خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے بغیر نامکمل ہیں۔ انہوں نے کہا،’’سہیل خان، ارباز، ارپیتا، الویرا، سلیم اور سلمیٰ کے بغیر سلمان خان نامکمل ہے۔‘‘

سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہیرو سلمان خان نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں محبت کرنے والا خاندان ملا۔