1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سلمان خان کی جان کو خطرہ، فلم کی شوٹنگ منسوخ

12 جنوری 2018

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ممبئی کی پولیس نے فی الوقت انہیں گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتنے اور فلموں کی شوٹنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2qlQ1
Indischer Filmschauspieler Salman Khan
تصویر: DW/S. Zain

اطلاعات کے مطابق سلمان خان ممبئی کی ایک فلم سٹی میں اپنی ایک فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک تقریبا ایک درجن پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور فلم کی شوٹنگ یہ کہہ کر روک دی گئی کہ اداکار کو خطرہ لاحق ہے اور انہیں فوری طور پر یہاں سے نکالنا ہوگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی جو دھمکی دی گئی ہے، اسے سنجیدگی سے لیا جائے، ورنہ اس سے انہیں زک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد  بعض سینئیر پولیس حکام  سخت  نگرانی میں انہیں اپنی ہی گاڑی میں ان کے گھر باندرہ تک لائے۔

بالی وڈ کی سنٹنٹ کوئن، بے خوف نادیہ

کیا رجنی کانت سیاست میں بھی غیرمعمولی ثابت ہوں گے؟

’بھنگی‘ کہنا سلمان خان اور شلپا شیٹی کو مہنگا پڑ گیا

 بعض رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ ایک گینگ کے کچھ لوگ فلم کے سیٹ کی جانب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وجہ سے پولیس نے فوری طور پر اس طرح کے احتیاطی اقدامات کیے۔ پولیس نے سلمان خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ جس مقام پر بھی ہوں اس جگہ کے بارے میں انکشاف کرنے سےگریز کریں۔ واضح رہے کہ سلمان خان آج کل اکثر سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔

Indischer Filmschauspieler Salman Khan
سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہےتصویر: DW/S. Zain

خیال رہے کہ چند روز قبل لارینس بشنوئی نامی راجستھان کے ایک مافیہ سرغنہ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بشنوئی کی ایک الگ کیس کے سلسلے میں راجستھان کے شہر جودھ پور کی ایک عدالت میں پیشی تھی۔ اسی دوران پولیس کی موجودگی میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا، ’’سلمان خان کو اسی جودھ پور میں قتل کیا جائے گا تب انہیں ہماری اصل شناخت کے بارے میں پتہ چلے گا۔‘‘

 اس دھمکی کا تعلق کالے ہرن کے ایک شکار کے معاملے سے بتایا جارہا ہے، جس کے تعلق سے سلمان خان پر ایک مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ راجستھان کی بشنوئی برادری کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے اور وہی ان کے خلاف اس  مقدمے کی پیروی کر رہی ہے۔ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے ہی جودھ پور کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

پہلے یہ خبر محض افواہوں تک ہی تھی لیکن جمعے کے روز سلمان خان کے والد اور معروف مکالمہ نویس سلیم خان نے اس کی تصدیق کی۔