1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمندری طوفان کے سبب بھارت اور سری لنکا میں 26 ہلاکتیں

2 دسمبر 2017

سمندری طوفان کے سبب سری لنکا اور بھارت میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیلاب کے سبب ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2oeph
تصویر: Getty Images/AFP/Str

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوکی نامی اس طوفان کے سبب بھارت کے جنوبی حصے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان اوکی اب جنوبی بھارتی ساحلوں سے ٹکراتا ہوا آگے بڑھ گیا ہے۔ بھارتی ساحلی پٹی سے ٹکراتے وقت اس طوفان کے ہمراہ شدید بارشیں اور تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چلنے والی طوفانیں ہوائیں بھی تھیں۔

اے ایف پی کے مطابق سری لنکا اور بھارت میں 11 افراد لاپتہ بھی ہیں جن میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں جبکہ دونوں ممالک میں نو ہزار کے قریب افراد کو ہنگامی امدادی مراکز میں پناہ فراہم کی گئی ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ شدید بارشوں کے سبب بھارت کے جنوبی حصے کے دریاؤں کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔

Indien Zyklon Phailin
بھارتی ساحلی پٹی سے ٹکراتے وقت اس طوفان کے ہمراہ شدید بارشیں اور تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چلنے والی طوفانیں ہوائیں بھی تھیںتصویر: Reuters

سری لنکا میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ملک کے 16 مختلف اضلاع میں کم 77 ہزار سے زائد افراد اس طوفان کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت کے جنوبی حصے کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس علاقے میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق قریب ساڑھے تین ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ اس محکمے کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس ریاست میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سمندر سے 218 افراد کو بچایا گیا ہے۔