1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فن لینڈ کے وزیرِ اعظم مستعفی

18 جون 2010

فن لینڈ کے وزیرِاعظم Matti Vanhanen نے طے شدہ منصوبے کے تحت اپنا استعفی جمعہ کو ملک کے صدرکو پیش کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/NwAM
تصویر: AP

دوہزار تین سے وزارتِ اعظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے Vanhanen نے گزشتہ سال دسمبر میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ خرابی صحت کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدے گے۔

فن لینڈ کے صدر نے وزیرِ اعظم کے استعفے کو منظور کرتے ہوئے، اُنہیں ہدایت کی ہے کہ وہ نئی حکومت بننے تک عبوری سربراہ کے طور پر حکومت کے معاملات کی نگرانی کریں۔

اُن کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیرِاعظم کا اگلے ہفتے انتخاب ہوگا۔ ان کے سیاسی جانشین اکتالیس سالہ Mari Kiviniemi اتحادی حکومت کے نمائندؤں سے رواں ہفتے کے اختتام پر بات چیت کریں گے۔ اس اتحاد میں چار جماعتیں شامل ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ Kiviniemi اور ان کی نئی حکومت آسانی سے آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لے گی۔

Kiviniemi اس وقت پبلک ایڈمنسٹریشن اور مقامی حکومت کے وزیر ہیں۔ ملکی وزیرِ خزانہ Jyrki Katainen کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے Kiviniemi کے بارے میں تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ وہ حکومت کے بجٹی خسارہ کم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

رپورٹ: عبدالستار

ادارت: عدنان اسحاق