1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک پر توہين مذہب پر مبنی مواد، اسلام آباد میں احتجاج

عاصم سلیم
8 مارچ 2017

اسلام آباد ميں مختلف دينی مدارس سے تعلق رکھنے والے سينکڑوں طلباء نے ايک ريلی نکالی۔ ان طلباء کا مطالبہ تھا کہ سوشل ميڈيا پر توہين مذہب کے زُمرے ميں آنے والا مواد پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

https://p.dw.com/p/2YqFV
Pakistan Proteste gegen Hinrichtung von Mumtaz Qadri
تصویر: Reuters/F. Mahmood

خبر رساں ادارے ايسوسی ايٹڈ پريس کی پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے بدھ آٹھ مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق دو ہزار سے زائد طلباء نے يہ ريلی نکالی۔ ان طلباء کا تعلق مختلف دينی مدارس سے تھا۔ ريلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ ان افراد کے خلاف سخت سے سخت ترین کارروائی کی جائے، جو سوشل ميڈيا پر متنازعہ اور توہين مذہب پر مبنی مواد شائع کرتے ہيں۔

يہ ريلی ايک ايسے وقت نکالی گئی جب کچھ ہی دير قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ايک مسلم مبلغ کی دائر کردہ پيٹيشن پر فيصلہ سناتے ہوئے يہ احکامات جاری کيے کہ حکومت توہين مذہب پر مبنی مواد پوسٹ کرنے والوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرے۔

توہين مذہب پاکستان ميں ايک بڑا نازک معاملہ تصور کيا جاتا ہے اور عدالت ميں جرم ثابت ہو جانے پر مجرم کو سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید