1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محمد عباس کی وینکوور اولمپک مقابلوں میں شرکت

25 فروری 2010

سرمائی اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی محمد عباس نے الپائن اسکیینگ میں79 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اسی دوڑ میں ایک بھارتی کھلاڑی نے بھی حصہ لیا تاہم وہ محمد عباس سے پندرہ سیکنڈ پیچھے رہا۔

https://p.dw.com/p/MAPh
تصویر: picture-alliance/ dpa

وینکوور میں جاری سن 2010ء کے مقابلوں میں چوبیس سالہ محمد عباس پاکستان کے واحد نمائندے ہیں۔ الپائن اسکیینگ ایونٹ میں ساٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک سو تین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کھلاڑی نے اپنا مطلوبہ راستہ تین منٹ اکیس سکینڈز میں مکمل کیا۔ جو اس ایونٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے کھلاڑی سے 42 سیکنڈ زیادہ تھا۔

Ski Cross Männer 21.02.2010 Olympia Kanada Vancouver 2010 Flash-Galerie
پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے سرمائی اولمپک مقابلوں میں شرکت کی ہےتصویر: AP

محمد عباس پاکستان فضائیہ کے ملازم ہیں اور انہوں نے یہ کھیل باقاعدہ طور پر نہیں سیکھا بلکہ خود ہی اپنے شوق کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے۔ وہ اپنے استاد خود ہیں تاہم پاکستان فضائیہ نے بعد ازاں ان کا یہ شوق دیکھنے کے بعد انہیں باقاعدہ تربیت بھی دلوائی اور انہیں وینکوور اولمپک مقابلوں میں کوالیفائی کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان فیڈریشن آف اسکیینگ کی طرف سے محمد عباس پہلے بھی کئی عالمی مقابلوں میں شریک ہوچکے ہیں اور انہوں نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

رپورٹ عاطف بلوچ

ادارت شادی خان سیف