1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی9 جون 2009

پیر کے روز سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

https://p.dw.com/p/I5tS
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہےتصویر: AP
Pakistanische Spieler im Freudentaumel
منگل کو پاکستان اپنا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گاتصویر: AP


گروپ سی میں آسٹریلیا کی ٹیم اس سے قبل اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے سات وکٹوں سے ہار گئی تھی۔

سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نو وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کی ٹیم محض ایک سو انسٹھ رنز ہی بنا سکی۔ مینڈس اور ملنگا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سو ساٹھ رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے عمدہ آغاز کیا اور اوپنر دل شان نے بتیس گیندوں پر ترپّن رنز اسکور کر ڈالے۔ سنگاکارا نے پچپن رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے یہ میچ چھ گیندوں قبل ہی جیت لیا۔

Cricket irland besiegt Bangladesh
بنگلہ دیش بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہےتصویر: AP


آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم بھی بیس اوورز کے اس فارمیٹ کے عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ’سپر ایٹ‘ میں جگہ بنا چکی ہے۔ آج منگل کو پاکستان اپنا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی ٹیم اِسی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق گروپ اے میں بھارت کی ٹیم سرِ فہرست ہے جبکہ گروپ بی میں برطانیہ، گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ۔