1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت تنازعے کا اثر ایشیا کپ پر

10 اپریل 2018

پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کے بعد اب اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/2vmqU
Asian T20 Cricket Cup Indien Sri Lanka
تصویر: DW/T. Saeed

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر دو برس بعد ہونے والے اس ایونٹ کا انعقاد اس برس ستمبر کے مہینے میں بھارت میں ہونا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احتجاج کے بعد اب یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے ڈیویلپمنٹ اور ایونٹ مینیجر سلطان رانا نے بتایا، ’’ اب یہ میچز 13 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔‘‘

پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ رابطے ممکن نہیں، بھارتی وزیر

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے مابین باہمی احترام

سلطان رانا کے مطابق ان میچوں میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی قومی ٹیمیں شامل ہیں۔ تاہم اس ایونٹ میں ایک کوالیفائنگ راونڈ کھیلا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہو سکے گا کہ ایشیا کپ کے لیے کون سی چھٹی ٹیم امیدوار ہو گی۔

ع ف / ا ا / اے ایف پی