1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ جیسا ٹورنامنٹ زیر غور

14 اپریل 2011

پاکستان میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعد سے اندرون ملک بین الاقوامی کرکٹ ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/10tP6
Cricket fans cheer before the start of the ICC Cricket World Cup match between Sri Lanka and Pakistan in Colombo, Sri Lanka, Saturday Feb. 26, 2011. (Foto:Andres Leighton/AP/dapd)
تصویر: AP

کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اس وقت وہ واحد ملک ہے، جہاں کوئی بھی غیر ملکی ٹیم کھیلنے پر تیار نہیں ہے۔ ملک کی نازک داخلی صورتحال کی وجہ سے ہی ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھی پاکستان سے واپس لے لی گئی تھی۔ اس کا وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کا کھیل شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سوچ و بچار میں مصروف ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر ایک ٹورنامنٹ پاکستان میں بھی منقعد کرایا جائے۔

پی سی بی کے جنرل مینیجر سلطان رانا کے بقول حال ہی میں ہونے والے بورڈ کےایک اجلاس میں اس موضوع پر بات ہوئی۔ ’’میرے خیال میں بورڈ اس طرز کے مقابلے شروع کرانے کا فیصلہ کر لے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی جائے۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہو گا کہ پاکستان کی کرکٹ مقابلوں کے انقعاد کے حوالے سے ساکھ بہتر ہو گی اور دوسرے یہ کہ نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ سلطان رانا نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کو کب اور کیسے شروع کیا جائے۔

Cricket Mania in Bangladesh: Cricket is one of the most popular games in South Asia. This Year Bangladesh, India and Sri Lanka organizing cricket World cup 2011. Cricket fans in Bangladesh showing their interest on cricket. Foto: bdnews24.com, Bangladesch, 2011
یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، سلطان راناتصویر: bdnews24.com

2008ء میں سری لنکن ٹیم پرحملے کے بعد سے اب تک کسی بھی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور ساتھ ہی سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے تھے۔ اس تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل مینیجر رانا کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حالات بہتر نہ ہوئے تو یہ مقابلےبیرون ملک بھی منقعد کرائے جا سکتے ہیں۔2008ء کے بعد سے پاکستان نے کئی ہوم سیریز بیرون ملک منعقد کرائی ہیں۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز دبئی اور ابوظہبی میں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز انگلینڈ میں کھیلی تھی۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید