1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں ڈینگی بخار سے مزید سات اموات

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
22 اگست 2017

پاکستانی محکمہء صحت سے وابستہ ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ پشاور میں ڈینگی بخار کی وبا سے مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2idoV
Denguefieber in Pakistan
تصویر: DW/A.Bacha

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شاہرام خان ترکئی نے نیوز ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ڈینگی بخار میں مبتلا ایک ہزار کے قریب افراد  ہسپتالوں میں پہنچائے جا چکے ہیں۔

ترکئی نے بتایا کے گزشتہ دس دنوں سے مریض تیز بخار کی حالت میں پشاور کے ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے آ رہے ہیں۔ انہوں نے  بتایا کہ حکام نے اسی وجہ سے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ڈینگی کے جراثیم کی افزائش کی روک تھام اور کوڑے کی جگہوں پر صفائی کی صورت حال بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

ترکئی نے مزید بتایا کے اب تک قریب 793 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہےجب کہ ڈینگی بخار میں مبتلا مزید  217 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

پاکستان میں پر برس جون سے ستمبر تک مون سون کے موسم میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جاتا ہے، جس کی وجہ بارشوں کی وجہ سے کھڑے پانی میں ڈینگی جراثیم کے حامل مچھروں کی افزائش ہے۔