1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کمپیوٹر کی سب سے بڑی عالمی نمائش CeBit جاری

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو5 مارچ 2009

جرمنی کے صنعتی شہر ہنوور میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی عالمی نمائش ’سی بٹ‘ ہو رہی ہے۔ جرمن کمپیوٹر ایسوسی ایشن، بٹ کوم نے اس موقع پر اس شعبے کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/H52D
نمائش کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

ہنوور میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی عالمی نمائش CeBit میں انہتر ممالک کے تقریبا چار ہزار تین سو نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔ نمائش تقریبا دو لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

Deutschland Messe CeBIT 2009 IBM Green IT
اس نمائش میںانفارمیشن ٹیکنالوجی سے متلعق دنیا بھر کی اشیاء دکھائی دے رہی ہیںتصویر: picture-alliance / dpa

اب تک کمپیوٹر اور ٹیلی موصلات کے شعبے پر موجودہ عالمی مالیاتی بحران کے اثرات کم ہی پڑے ہیں۔ منڈی کی ریسرچ کے انسٹیٹیوٹ کے مطابق بحران کے سال 2009 میں بھی اس شعبے مین خریداری میں اضافہ ہو گا جو تقریبا تین فیصد یا دو اعشاریہ چار ملین یورو ہوگا۔

جرمنی میں اس کمپیوٹر مصنوعات کے شعبے کی ایسوسی ایشن بٹ کام کا کہنا ہے کہ 55 فیصد کمپنیوں پر عالمی مالیاتی بحران نہیں دیکھے گئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ایسے کاروباری اداروں کی تعداد زیادہ ہے جو اپنے کاروبار میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

CeBIT 2009 in Hannover
دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی مصنوعات کے ساتھ اس نمائش میں شریک ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

بٹ کوم کے مطابق صرف ٹیلی مواصلات کے شعبے میں اس سال کے دوران آمدنی میں تقریبا ایک اعشاریہ دو فیصد یا 65 ارب یورو کی کمی ہو گی۔

بٹ کوم کے صدر Scheer کا کہنا ہے کہ ’’ بحران کے دوران ٹیلی فون تو کثرت سے ہی کئے جاتے ہیں بلکہ شاید عام حالات سے زیادہ ہی ٹیلی فون کئے جاتے ہوں لیکن اس کا مطلب لازمی طور پر آمدنی میں اضافہ نہیں ہے کیوں کہ اس شعبے میں سخت مقابلہ پایا جاتا ہے۔‘‘