1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گرلز ڈے، جرمن بچیوں کی میرکل سے ملاقات

26 اپریل 2018

برلن کے مختلف اسکولوں کی طالبات نے بدھ کے روز  انگیلا میرکل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد لڑکیوں کو ان شعبوں کی طرف مائل کرنا ہے، جن میں عمومی طور پر مردوں کی اجارہ داری ہے۔

https://p.dw.com/p/2wj0u
Deutschland Auftaktveranstaltung zum Girls' Day
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Jensen

2006 سے میرکل اپنے دفتر میں اسکولوں کی طالبات کو دعوت دے رہی ہیں۔ اس سال برلن کے مختلف اسکولوں سے 24 لڑکیوں نے میرکل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آج  ’گرلز ڈے‘ منائے جانے سے  ایک روز قبل  ہوئی تھی۔

اس موقع پر جرمن چانسلر میرکل نے کہا،’’ گرلز ڈے کا مقصد ہے کہ لڑکیوں کو ان شعبوں میں نوکریاں دی جائیں جنہیں عام طور پر لڑکیوں کے شعبے نہیں سمجھا جاتا۔‘‘ میرکل کے مطابق بعض اوقات یہ آسان نہیں ہوتا کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو کیا تعلیم حاصل کرنی ہے اور کس شعبے میں نوکری کرنا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مردوں کی اجارہ داری والے شعبے جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت، انجینئرنگ وغیرہ میں نوکریاں حاصل کرنے کے لیے خواتین نے ان شعبوں سے متعلق تعلیم حاصل نہیں کی ہے۔ ان شعبوں میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی تعداد میں اکتوبر 2016 سے اکتوبر 2017 کے درمیان 3.2 فیصد کمی آئی ہے۔

اس سال آج جمعرات کو گرلز ڈے منایا جارہا ہے۔ 2011 سے اسی روز بوائز ڈے بھی منایا جاتا ہے تاکہ مردوں کو ان شعبوں کی طرف مائل کیا جاسکے جہاں عورتوں کی زیادہ تعداد کام کرتی ہے۔

ب ج / ع ط (ڈی پی اے)