1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گریمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی گلوکارہ نے لوٹ لیا

عاطف بلوچ، روئٹرز
13 فروری 2017

برطانوی پاپ گلوکارہ ایڈل نے اپنے انتہائی کامیاب البم کی وجہ سے بیک وقت پانچ گریمی ایوارڈ لے کر میلہ لوٹ لیا، مگر انہوں نے اپنی حریف گلوکارہ بیونسے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک مثالیہ قرار دیا۔

https://p.dw.com/p/2XTsP
USA Grammy Awards 2017 | Adele
تصویر: Reuters/M. Blake

موسیقی کی صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈ گریمی کی تقریب میں اتوار کی شب ایڈل چھائی رہیں۔ اس انگریز گلوکارہ کے البم نے سال کے بہترین البم، گیت اور ریکارڈ کے شعبوں میں پانچ ایوارڈز حاصل کیے۔ ان کی حریف بیونسے کے ہاتھ دو ایوارڈ لگے۔

آنجہانی راک گلوکار ڈیوڈ بووی کو بھی ان کے آخری البم ’بلیک اسٹار‘ یا ’سیاہ ستارہ‘ پر پانچ ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے چار براہ راست اس گلوکار کے نام ہوئے۔

پانچ گریمی ایوارڈز ایک ساتھ جیتے والی برطانوی گلوکارہ ایڈل اس طرح وہ پہلی سنگر بن گئی ہیں، جنہیں دو مختلف برسوں میں تین اہم کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل ہوئے۔

انہیں مجموعی طور پر بہترین گیتوں کی ’ریکارڈ آف دا ایئر‘ کیٹیگری، ’بہترین گیت کے لیے ’سانگ آف دا ایئر‘کیٹیگری، بہترین گیت نگاری کی کیٹیگری، مقبول ترین گیت ’’ہیلو‘‘ پر سال کے بہترین گیت کی کیٹیگری اور سال کے بہترین البم پر البم آف دی ایئر شعبوں میں ایوارڈز دیے گئے۔

USA Grammy Awards 2017 | Adele zerbricht ihre Grammy-Trophäe
ایڈل نے انعامات وصول کرتے ہوئے اپنی حریف کو خراج تحسین پیش کیاتصویر: Reuters/L. Nicholson

سن 2012 میں بھی انہوں نے اپنے گزشتہ البم ’’21‘‘ پر بھی گریمی ایوارڈز کا میلہ اسی طرح لوٹا تھا۔ ان کا پچھلا البم بھی نئے البم کی طرح پچھلے دس برس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البمز میں شامل تھا۔

انعامات وصول کرتے ہوئے نہایت جذباتی دکھائی دینی والی ایڈل نے اپنی حریف بیونسے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’مثالیہ‘ ہیں۔ بیونس کو گریمی ایوارڈز میں نو مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا تھا۔

ایڈل کا بیونسے کے بارے میں کہنا تھا، ’’میں آپ کی بہت تکریم کرتی ہوں۔ آپ ہر روز اپنے گیتوں سے میری روح کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔‘‘

انعام وصول کرتے ہوئے ایڈل نے کچھ عرصے قبل فوت ہونے والے شہرہ آفاق گلوکار جارج مائیکل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔