1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیٹی: پولیس اور فوج کے درمیان فائرنگ، ایک فوجی ہلاک

24 فروری 2020

ہیٹی میں محکمہ پولیس کے ملازمین کام کے مقامات پر بہتر سہولیات کے مطالبے کے حق میں احتجابی مظاہرہ کر رہے تھے اور اس دوران فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

https://p.dw.com/p/3YGyf
Port-au-Prince: Ausschreitungen in Champ de Mars
تصویر: Reuters/A. Martinez Casares

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پورٹ آو پرنس میں پرتشدد مظاہروں کے دوران  پولیس نے ایک فوجی ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی جس میں ایک فوجی ہلاک ہوگيا۔ دونوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بعض دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ پولیس کے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بہتر سہولیات مہیا کی جائیں اور اچھی تنخواہیں دی جائیں۔ اسی مطالبے کے حق میں انہوں احتجاجی مظاہرہ شروع کیا اور پھر صورت حال پرتشدد ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو نیشنل محل کے قریب جانے سے روک دیا گيا اور یہی فائرنگ کا باعث بنی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کی ابتدا کس کی جانب سے ہوئي لیکن دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ پرتشدد صورت حال کے پیش نظر دارالحکومت پورٹ آ‌و پرنس میں کارنیوال کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں اور حالات اب بھی تناؤ کا شکار ہیں۔

محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے درجنوں، بعض وردی میں، کچھ سادہ لباس میں اور کچھ نقاب پوش مظاہرین نے مارچ شروع کیا اور پھر اس کے سینکڑوں حامی بھی اس میں شامل ہوتےگئے اور نیشنل پیلیس کی جانب مارچ شروع کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم تین پولیس افسر اور ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ ملکی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق فائرنگ ایک نقاب پوش شخص نے شروع کی تھی۔

Port-au-Prince: Ausschreitungen in Champ de Mars
ہیٹی کی پولیس تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتی ہےتصویر: Reuters/A. Martinez Casares

ہیٹی میں پولیس ملازمین بہتر سہولیات، اچھی تنخواہ اور یونین کی تشکیل جیسے مطالبات گزشتہ کئی ماہ سے حکومت کو پیش کیے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس یونین کے قیام سے محکمہ پولیس کے مراتب میں شفافیت پیدا ہو گی۔

 دارالحکومت پورٹ آو پرنس میں کارنیوال کی تقریبات کے لیے  جو ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا اس۔ بھی آگ لگا دی گئی۔ اس اسٹیج کی نگرانی فوج کر رہی تھی۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے بطور احتجاج ٹریفک کو بلاک کر کے کچھ گاڑیوں کو بھی آگ لگائی تھی۔

ہیتی کے صدر نے پولیس ملازمین کے لیے بیمہ کی سہولت اور دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے والے اہلکار کو معاوضہ دینے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کرکے پولیس میں پائی جانے والی بے چبنی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

ص ز/ ع ح (اے پی، اے ایف پی)