1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پلے بوائے میگزین کے بانی انتقال کر گئے

William Yang/ بینش جاوید
28 ستمبر 2017

بالغ مردوں میں شہرت یافتہ امریکی جریدے پلے بوائے کے بانی ہیو ہیفنر انتقال کر گئے ہیں۔ پلے بوائے انٹرپرائزز نے بتایا کہ ہیفنر کا انتقال91 برس کی عمر میں طبعی وجوہات کی بنا پر ان کے گھر میں ہوا۔

https://p.dw.com/p/2krJv
Hugh Hefner Gründer Playboy Magazin
تصویر: Getty Images/AFP/P. Guyot

امریکی شہر شکاگو میں سن 1926 میں پیدا ہونے والے ہیو ہیفنر  نے تقریباً تریسٹھ برس قبل سن 1953 میں اس میگزین کی بنیاد رکھی تھی، جسے عالمی سطح پر بالغ مردوں کا معروف ترین جریدہ کہا جاتا ہے اور اس جریدے کا مخصوص نشان دنیا بھر میں مقبول ہے۔

بوسنیا کی سابق پلے بوائے ماڈل سزا سے بچنے کے لیے فرار

مشہور پلے بوائے’زاکس‘ نے خود کشی کر لی

پلے بوائے کا ’بابا‘ پھر سے شادی کرے گا

 پلے بوائے کی پہلی اشاعت میں سرورق پر مشہور امریکی اداکارہ مارلِن مونرو کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس میگزین میں عریاں تصاویر کے علاوہ فیشن ، ثقافت اور سیاسی موضوعات پر بھی مضامین شامل ہوتے ہیں۔ امریکا سے شروع ہونا والا یہ رسالہ اب دنیا کے کئی ممالک میں مقامی طور پر بھی شائع ہوتا ہے۔

چند برس قبل ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیفنر نے کہا تھا، ’’میرے نزدیک عمر کوئی اہمیت نہیں رکھتی، اگر آپ کا دل جوان ہے۔‘‘  ہفنر نے تین شادیاں کی تھیں پہلی شادی سن 1949 میں جب کہ تیسری شادی چھیاسی برس کی عمر میں سن 2012 میں اپنی عمر سی تقریباﹰ ساٹھ برس کم عمر دوشیزہ کرسٹل ہیرس سے کی تھی ۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کے میں نے ہمیشہ سوچا کے یہ جریدہ صرف جنس ہی کو موضوع نہ بنائے بلکہ اس میں زندگی کے بہت سے دیگر پہلوؤں کوبھی اجاگر کیا جاتا رہے۔‘‘

Bildergalerie 90te Geburtstag Hugh Hefner
تصویر: picture-alliance/dpa/I. West

ان کےمطابق ان کی طرز زندگی ایک ایسے خاندان میں پرورش کا رد عمل رہی ہے، جہاں نمود و نمائش شاذ و نادر تھیں۔ اس ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا، ’’پلے بوائے کا فلسفہ رومانوی، اسٹائل اور مرکزی دھارے کے نشانوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا تھا۔‘‘

ہیفنر کو سن 1963 میں  مشہور شخصیات اور شوبز ستاروں کی  تصاویر شائع کرنے کے الزامات پر فحاشی کے ایک مقدمے کا سامنابھی کرنا پڑا تھا، لیکن بعد ازاں انہیں ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔

پلے بوائے کا ’’خرگوش‘‘ کا مخصوص نشان برانڈ سازی میں بہت اہم  ثابت ہوا اور وہ  دنیا میں سب سے مشہور معروف علامات میں سے ایک بن گیا۔ اپنی زندگی کے آخری برسوں میں ہیفنر اپنے عالی شان گھر میں پرتعیش پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا کرتے تھے۔ ہیو ہفنر کو  آزادی رائے، شہری حقوق اور جنسی آزادی کا بڑا وکیل قرار دیا جاتا تھا۔