1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کابل میں ڈالے گئے تمام ووٹ غير مؤثر

6 دسمبر 2018

افغانستان کے انتخابی شکایات نمٹانے والے کمیشن نے ملکی دارالحکومت کابل میں رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹ غير موثر قرار دے دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے 25 وجوہات ہیں۔

https://p.dw.com/p/39YfF
Afghanistan Parlamentswahl | Wahllokal in Kabul
تصویر: Reuters/M. Ismail

انتخابی شکایات نمٹانے والے افغانستان کے انڈیپینڈنٹ الیکٹورل کمپلینٹس کمیشن (IECC) نے آج جمعرات چھ دسمبر کو اپنے ایک فیصلے میں رواں برس 20 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران ملکی دارالحکومت کابل میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

Afghanistan Sicherheitskräfte Taliban Afghanistan Konferenz
سکیورٹی اور انتظامی مشکلات کے سبب 400 مختلف حلقوں میں ایک روز بعد یعنی 21 اکتوبر کو ووٹنگ کا عمل ہوا۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Gul

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے آئی ای سی سی کے ترجمان علی رضا روحانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں ڈالے گئے ووٹوں کو غير موثر قرار دیے جانے کے پیچھے 25 مختلف وجوہات ہیں۔ ان میں افغان انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن (IEC) کی طرف سے بڑے فراڈ اور بدانتظامی جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔

Afghanistan Parlamentswahl | Wahllokal in Kabul
افغانستان میں رواں برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران ملک کے کُل 34  میں سے 32 صوبوں میں ووٹ 20 اکتوبر کو ڈالے گئے تھے۔تصویر: Reuters/M. Ismail

افغانستان میں رواں برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران ملک کے کُل 34  میں سے 32 صوبوں میں ووٹ 20 اکتوبر کو ڈالے گئے تھے۔ تاہم سکیورٹی اور انتظامی مشکلات کے سبب 400 مختلف حلقوں میں ایک روز بعد یعنی 21 اکتوبر کو ووٹنگ کا عمل ہوا۔ جبکہ صوبہ قندھار میں یہ انتخابات ایک ہفتہ تاخیر سے کرائے گئے جس کی وجہ ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں صوبائی پولیس سربراہ کی ہلاکت بنی۔

ا ب ا / ع س (ڈی پی اے)