1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا میں سگریٹ کے سادہ ڈبے

29 اپریل 2010

آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جارہا ہے، جہاں سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا، وہ بلا کسی تشہیر کے سادہ ڈبے میں سگریٹ بیچیں۔

https://p.dw.com/p/N95m
تصویر: picture-alliance / dpa/dpaweb

آسٹریلیا میں صحت کا محکمہ نئی قانون سازی میں مصروف ہے، جس کے تحت 2012 ء سے سگریٹ سادہ ڈبے میں بیچی جائے گی۔ تاہم اس پر محض برانڈ کا نام اور انتباہی بیان لکھا ہوگا۔ سگریٹ کے ڈبے پر کسی بھی قسم کا لوگو، رنگ یا تصویر نہیں رہے گی۔

سگریٹ بنانے اور بیچنے والی کمپنیاں اس قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کی حکومت کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ امپیریل ٹوبیکو آسٹریلیا کی ترجمان کیتھی کیوگ کے بقول: ’’ اس سے صارفین علیحٰدہ علیحٰدہ برانڈ میں فرق نہیں کرپائیں گے جو ہمارے کاروبار کا اصل اثاثہ ہے‘‘۔

BdT Spanien Schluß mit Rauchen
آسٹریلیا میں سگریٹ نوشی کی شرح نہایت کم ہےتصویر: AP

وزیر صحت نکولا روکسون کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی صنعت کو یہ فیصلہ پسند نہیں تو حکومت ہرگز اس سے دست بردار نہیں ہوگی بلکہ حکومت ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کے لئے تیار ہے۔

آسٹریلیا میں انسداد تمباکو نوشی کا پہلا قانون 1983ء میں منظور کیا گیا تھا۔ وہاں سگریٹ نوشی کا تناسب انتہائی کم ہے اور مجموعی آبادی کا محض سولہ فیصد اس لت میں مبتلا ہے۔ تمباکو نوشی سے متعلق ہرقسم کی تشہیر پر پابندی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ کے بقول : ''سگریٹ نوشی بالکل بھی cool نہیں، اس سے ہلاکت واقع ہوتی ہے، ہمیں پتا ہے کہ تمباکو کی صنعت والوں کو یہ فیصلہ پسند نہیں آئے گا مگر ہم جانتے ہیں، یہ عوامی مفاد میں بہتر ہے لہٰذا ہم یہ کرکے رہیں گے‘‘۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں