1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز جمعرات سے شروع ہو گی

18 نومبر 2008

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔ ٹیسٹ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی ایک وارم آپ میچ میں خراب کارکردگی نے کوچ جون بریس ویل کو ٹیم میں تبدیلی لانے کے لئے غور پر مجبور کردیا ہے

https://p.dw.com/p/Fxap
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنرColin Reid Miller نے کہا ہے کہ جیسین کریجزا آئندہ دس سال تک آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وکٹ کیپر Mc Cullum جو کہ انجری کا شکار ہیں ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم میں واپسی ممکن ہے بریس ویل نے اس امید کا اظہار کیا کہ زخمی وکٹ کیپر پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرامید ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزجیتنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنرColin Reid Miller نے کہا ہے کہ جیسین کریجزا آئندہ دس سال تک آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

سابق آف اسپنر نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو جیسن کریجزا جیسا اچھا کھلاڑی ملا ہے جو کسی بھی وقت کھیل کا رخ تبدیل کرسکتا ہے۔ Miller نے کہا کہ جیسن کریجزا کے پاس باؤلنگ کے تمام تر ہنر ہیں اور ہر قسم کی وکٹ پرگیند کرانے کا فن رکھتے ہیں۔