1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 35 رنز سے ہرادیا

20 دسمبر 2009

آسٹریلیا نے Frank Worrell Trophy کے سلسلے میں کھیلے گئے آخری اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پینتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/L98q
تصویر: AP

پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں پانچ سو دو رنز بنائے تھے جس میں سائمن کیٹچ ننانوے رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سائمن کیٹچ، مائیک ہسی، بریڈ ہیڈن اور مارکوس نارتھ نے بھی نصف سنچریاں اسکور کی۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم تین سو بارہ رنز بناسکی۔ کرس گیل ایک سو دو رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹرواس ڈاؤلن بے پچپن رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ڈاوگ بالنگر نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو سینتیس رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی اور تیرہ رنز کے اضافے کے بعد ایک سو پچاس رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ شین واٹسن تیس اور مائیکل کلارک پچیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے۔ ڈیون براوو نے چار اور سلیمان بین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Chris Gayle
کرس گیل مین آف دا میچ قرار دئے گئے۔تصویر: AP

جواب میں ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تواسے کامیابی کے لئے تین سو انسٹھ رنز درکار تھے۔ مہمان ٹیم نے اننگز آغاز تو اڑسٹھ کے مجموعی اسکور پر اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈ یز نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو آٹھ رنز بنائے اور اسے میچ میں کامیابی کے لئے مزید اکیاون رنز درکار تھےمیچ کے آخری روز، آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے ایک وکٹ جبکہ ویسٹ انڈیز کو اکیاون رنز کی ضرورت تھی۔

میچ کا فیصلہ ویسٹ انڈین بلے باز، کیما روچ کے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ قرار دئے جانے پر ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو میچ کی واحد سینچری بنانے پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی انہیں دیا گیا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحٰق