1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسکر ایوارڈ سے قبل ’بلیک سوان‘ اور ’دی کنگز اسپیچ‘ کی پذیرائی

27 فروری 2011

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اورمعتبر ایوارڈ آسکر کی تقریب آج ہالی ووڈ کے کوڈک تھیئٹر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/10Q9g
نیٹلی پورٹمینتصویر: AP

اس تقریب کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہی ایسی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ اس بار کون کون سے ستارے اپنے دامن خوشیوں سے بھریں گے۔

اس تقریب کے انعقاد سے ایک روز قبل ہی بہترین آسکر ایوارڈ کے لیے فیورٹ فلم ’دی کنگز اسپیچ‘ کو اس وقت مزید پذیرائی ملی ، جب اسے سپرٹ ایوارڈ کے لیے بہترین غیر ملکی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 83ویں آسکر ایوارڈز کے لیے یہ فلم بارہ مختلف کیٹیگریز میں نامزد کی گئی ہے۔

Flash-Galerie Film The King's Speech
دی کنگز اسپیچ کے نمایاں اداکارہ کولن فِرتھ بھی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے گئے ہیںتصویر: centralfim

اسی طرح اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کے لیے ایک اور فیورٹ فلم ’بلیک سوان‘ کو بہترین سپرٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس فلم کی ہیروئن نیٹلی پورٹمین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین سینماٹو گرافی کا انعام بھی اسی فلم کے حصے میں آیا۔

اس مرتبہ آسکر کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر پورٹمین کا نام سرفہرست ہے۔ کئی ناقدین کے خیال میں ’بلیک سوان‘ میں جس طرح پورٹمین نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہی اس انعام کی حق دار ہیں۔ اسی طرح بہترین فلم کے لیے اس مرتبہ ’دی کنگز اسپیچ‘ اور ’بلیک سوان‘ کے مابین مقابلہ سخت ہوگا۔ 83ویں آسکر ایوارڈز میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے پانچ کی بجائے دس فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔

اس مرتبہ بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کی گئی دیگر فلموں میں’ اِن سیپشن‘ ’دی سوشل نیٹ ورک‘ اور ’دی فائٹر‘ جیسی باکمال فلمیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں