1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آصف علی ز رداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب

6 ستمبر 2008

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے پاکستان کے بارہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FCZc
پاکستان کے بارہویں صدر آصف علی زرداریتصویر: AP
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چار سو چھتیس ووٹوں میں سے آصف زرداری کو دو سو اکیاسی ووٹ ملے ۔سندھ اسمبلی میں ان کو سو فیصد ووٹ ملے جب کہ پنجاب میں وہ محض ایک سو تئیس ووٹ حاصل کرسکے جب کہ ان کے مخالف مسلم لیگ نواز کے امیدوار ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو دو سو ایک اراکین نے ووٹ دیے۔ بلوچستان اور سرحد میں بھی زرداری کو اکثریت حاصل ہوئی۔