1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ابوظہبی سیریز کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ڈوئچے ویلے، بون، شعبہ اُردو3 نومبر 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ، سلیم جعفر نے ابو ظہبی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fmei
پندرہ رکنی ٹیم میں شعیب اختر سمیت پانچ سیمرز جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیںتصویر: AP

پندرہ ارکان پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم میں شعیب اختر، عمر گُل، سہیل تنویر، عبدالرٴوف اور راوٴ افتخار شامل ہیں، جو کہ سب کے سب فاسٹ اور میڈیم پیسر بولرز ہیں۔

پاکستانی ٹیم رواں ماہ کی بارہ تاریخ سے ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مبنی سیریز کھیلے گی۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے اس سلسلے میں ویب سائٹ، ’’کریک اینفو‘‘ کو بتایا کہ شعیب اختر کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے، بالخصوص پھچلے دو گھریلو میچوں میں انہوں نے اچھی ردم کے ساتھ گیندبازی کی ہے۔

آئیندہ برس جنوری میں مظبوط بھارتی ٹیم کے ساتھ مجوزہ سیریز کے حوالے سے سلیم جعفر نے کہا کہ شعیب اختر اس سیریز کے لئے بہت اہم کھلاڑی ہیں اور پاکستانی ٹیم انہیں فٹ دیکھنا چاہتی ہے۔