1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ابو ظہبی سیریر: پاکستان اور ویسٹ انڈیز معرکے کے لئے تیار

11 نومبر 2008

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے بدھ کے روز ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/Fryg
پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر ٹیم کا حصہ ہوں گےتصویر: AP

ابوظہبی کے Sheikh Zayed سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک ابوظہبی میں کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز یہاں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور عمر گل نے میچ فٹنس حاصل کر لی ہے۔ پہلے ون ڈے میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سے اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم گزشتہ دور کی تلخ یادوں کو بھلا کر نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ابوظہبی کی وکٹ میں زیادہ فرق نہیں اس لئے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان کرس گیل کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک مضبوط ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ون ڈے کی اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔