1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیلی جنگی مشقیں اور ایران کا جوہری پروگرام

22 جون 2008

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی افواج کے جنگی طیّاروں نے بحیرہ روم اور یونان کی فضائی حدود میں غیر معمولی مشقیں کی ہیں جن کا مقصد غالباً ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/EO3I
اسرائیلی فضایہ کی جنگی مشقوں کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہےتصویر: picture alliance/dpa
اسرائیلی افواج نے مشقوں کی تفصیلات پیش نہیں کی ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے جوہری توانائی کے سربراہ محمد البراداعی نے ایسے کسی حملے کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ایرانی حکومت نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایسا کوئی حملہ نا ممکن ہے۔
کیا یہ حملہ واقعی ناممکن ہے؟ جب ہم نے بات کی یروشلم میں اپنے نمائندے ہریندرا مشرا سے تو انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں ایران کے جوابی حملے سے بچنے کے لیے خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں