1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا امکان

ہریندر مشرہ، یوروشلم26 اکتوبر 2008

اسرائیلی وزیر خارجہ سپی لیوینی نے صدر شیمون پیریز سے وسط مدتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FhIJ
اسرائیلی وزیر خارجہ سپی لیوینیتصویر: picture-alliance/ dpa

توقعات کے عین مطابق، اسرائیلی وزیر خارجہ زپی لیونی نے ملک میں قبل از وقت عام انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کادیمہ پارٹی کی سربراہ اور ملکی وزیر خارجہ زپی لیونی نے کہا ہے کہ وہ مخلوط حکومت تشکیل دینےکی بجائے نئے انتخابات چاہتی ہیں۔ تا ہم مبصرین کا کہنا ہے کہ سپی لیوینی دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئیں ہیں اور اسی لیے وسط مدتی انتخابات کی بات کر رہی ہیں۔ سپی لیونی وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کہتی ہیں: ’’میں انتخابات سے نہیں ڈرتی۔ کوئی مجھے بلیک میل کرے اور میں اس کے دباؤ میں آجاؤ ایسا ممکن نہیں۔ میں انتخابات میں جیت کر حکومت بناؤ گی۔‘‘

Israel Rücktritt von Ministerpräsident Olmert
اسرائیلی وزیر اعظم اولمرٹ، صدر شیمون پیریز کو اپنا استعفی پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ یہ تصویر اکیس ستمبر کو حکومتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کی گئی تھی۔تصویر: AP

سپی لیوینی کے پاس ابھی بھی مخلوط حکومت بنانے کے لیے تین نومبر تک کا وقت موجود ہے لیکن وہ گزشتہ ہفتے ہی کہ چکی ہیں کہ اگر وہ اتوار یعنی آج تک مخلوط حکومت نہ بنا سکیں تو وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کریں گیں۔

وسط مدتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، اسرائیلی صدر شیمون پیریز اور ملک کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوٴں کے مابین صلاح و مشورے کے بعد متوقع ہے۔ مختلف عوامی جائزوں کے مطابق، نئے انتخابات کے نتیجے میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم، بینجامن نیتن یاہو کے لئے سیاسی راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔ دائیں بازو کی جماعت Likud پارٹی، فلسطین کےت‍ئیں، اسرائیلی وزیر خارجہ لیونی اور سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مجوزہ امن منصوبوں کی مخالف ہے۔

لیونی نے مخلوط حکومت قائم کرنے کے لئے آج اتوار تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ اگرچہ لیونی کو لیبر پارٹی کی حمایت حاصل تھی تاہم وہ قدامت پسند Shas پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئیں۔ بدعنوانی کے الزامات کے شکار سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مستعفی ہوجانے کے بعد گُزشتہ ماہ وزیر خارجہ زپی لیونی کادیمہ پارٹی کی سربراہ منتخب ہوئی تھیں۔