1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد میں اسپین کے سفارتکار کی مبینہ ’خود کشی‘

بینش جاوید
13 اکتوبر 2016

پاکستان کے دارالحکومت کے ایک پر تعیش علاقے میں ایک ہسپانوی سفارت کار مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ پاکستان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ دکھائی دیتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2RBtT
Hitzewelle in Pakistan fordert zahlreiche Opfer
تصویر: Getty Images/AFP/A. Hassan

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ سالہ خوان خوزے خِینر اسپین کے سفارت خانے میں قونصلر کے عہدے پر تعینات تھے۔ پولیس افسر افتخار چٹھہ نے اے پی کو بتایا کہ ان کے ملازم نے بیڈ روم میں ان کی لاش کو پستول کے ساتھ دیکھا تھا۔

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ پستول کی گولی سے ہلاک ہوئے ہیں لیکن یہ صرف اٹاپسی یا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ آیا یہ خودکشی تھی یا نہیں۔

اسپین کے سفارتخانے نے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ پولیس افسر افتخار چٹھہ کا کہنا ہے کہ کہ اسپین کے سفارتخانے کو خوان خوزے خِینر کی موت کی اطلاع دے دی ہے اور سفارتخانے کے اہلکاروں نے ان کے گھر کا دورہ بھی کر لیا ہے۔