1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد: ورلڈ فوڈ پروگرام کےدفتر میں خودکش حملہ

5 اکتوبر 2009

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے دفتر میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین پاکستانی اور ایک عراقی شہری ہلاک ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/JxoY
اس سے پیشتر بھی اسلام آباد کو خودکش حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےتصویر: AP

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر بنیامین کے مطابق بم دفتر کی لابی میں ہوا۔ دھماکے کے وقت دفتر میں تقریبا 80 افراد موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دوغیر ملکی بھی شامل ہیں۔

یہ بم دھماکہ آج دوپہر تقریبا سوا بارہ بجے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں ہوا۔ دھماکے سے قبل وہاں ایک اجلاس ہو رہا تھا۔ بلڈنگ لابی میں ہونے والے اس دھماکے کے بعد بگدڑ مچ گئی۔ ڈی آئی جی بنیامین کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا اور اس میں آٹھ کلو وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔


ڈی آئی جی نے دھماکے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک اہلکار کے مطابق دھماکے سے استقبالیہ پر موجود تمام افراد زمین پر گر گئے اورسب کچھ الٹ پلٹ ہو گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی کوئی دھمکی نہیں ملی ۔ انہوں نے مزید تبایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں بیس سے پچیس افراد غیر ملکی ہیں۔

خبررساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر