1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسپين کے بادشاہ کا ملک کی نو منتخب پارليمنٹ سے خطاب

28 دسمبر 2011

کئی دوسرے يورپی ملکوں کی طرح اسپين کو بھی شديد مالی مسائل کا سامنا ہے، جن ميں رياست پر عائد بھاری قرضوں کا مسئلہ سب سے بڑا ہے۔

https://p.dw.com/p/13abO
اسپين کے بادشاہ خوان کارلوس
اسپين کے بادشاہ خوان کارلوستصویر: AP

دنيا کے بہت سے ممالک اور يورپی ملکوں ميں بھی بھاری رياستی قرضوں کے مسئلے کے حل کے دعوے تو بہت کيے جا رہے ہيں، ليکن ابھی تک کسی حقيقی کاميابی کے آثار نظر نہيں آتے۔ اسپين کے بادشاہ کارلوس نے شہريوں کی ہمت بندھانے اور بد عنوانی کے خلاف کارروائی ميں کسی بھی قسم کی رعايت نہ دينے کا اعلان کيا ہے۔

جب اپنی خود اعتمادی ہی مجروح ہو تو پھر آدمی دوسروں کو خود اعتمادی کی تلقين آخر کس طرح کر سکتا ہے؟ ليکن اسپين کے بادشاہ خوان کارلوس نے اسپين کی نو منتخب پارليمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کچھ اسی قسم کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سب ايک ہی کشتی ميں سوار ہيں۔ اس سے قبل انہوں نے مالی اسکينڈل ميں گھرے ہوئے اپنے داماد پربھی يہ واضح کرديا تھا کہ اُنہيں، خاص طور پر اس بحران کے دور ميں کسی قسم کی رعايت نہيں دی جائے گی۔

اُنہوں نے پارليمنٹ سے خطاب کے دوران کہا: ’’مجھے يقين ہے کہ اراکين پارليمان اپنے اجلاسوں کے دوران درپيش مسائل پر قابو پانے کی پوری کوشش کريں گے۔ ہميں خود اعتمادی کی ضرورت ہے اور يہ خود اعتمادی ہميں عوام کو بھی منتقل کرنا ہو گی۔‘‘

اسپين اور مالياتی بحران
اسپين اور مالياتی بحرانتصویر: dapd

اس سے پہلے اسپين کے بادشاہ نے اپنے کرسمس کے پيغام ميں کہا تھا: ’’قوانين کا اطلاق مساوی انداز ميں سب ہی پر ہوتا ہے۔‘‘ اُن کے داماد اور ہينڈ بال کے سابق کھلاڑی اناکی اُردانگرن نے اس بات کو فوراً ہی سمجھ ليا۔ اناکی پر سن 2004 سے لے کر سن 2006 تک ايک فلاحی ادارے کے صدر کی حيثيت سے اس ادارے کو ملنے والی امداد ميں سے کئی ملين کی رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ پارليمنٹ کے افتتاحی اجلاس ميں اناکی کی بيوی شہزادی کرسٹينا اورر اُن کی بہن الينا غير حاضر تھيں۔

اسپين ميں انتخابات
اسپين ميں انتخاباتتصویر: dapd

بحران ميں گھرے اسپين ميں خوان کارلوس کی اس کرپشن مخالف اور رو رعايت رکھے بغير کارروائی کا پيغام دينے والی تقرير کا بہت خير مقدم کيا گيا ہے۔ ملک کے ايک بڑے اخبار ايلموندو نے اپنے تبصرے ميں لکھا ہے: ’’خوان کارلوس نے جراءت کا مظاہرہ کيا ہے اور سياستدانوں کو ايک سبق سکھايا ہے۔‘‘

رپورٹ: يورو نيوز / شہاب احمد صديقی

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید