1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسکائپ جلد ہی ویب کے ذریعے اور اضافی سافٹ ویئر کے بغیر

مقبول ملک30 ستمبر 2015

مائیکروسافٹ کی اسکائپ ویڈیو، چَیٹ اور میسینجر سروس استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین اب جلد ہی یہ سہولت اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر اور بغیر کسی اضافی سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے استعمال کر سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/1Gg8i

جرمن دارالحکومت برلن سے بدھ تیس ستمبر کے روز موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق مائیکروسافٹ کے اَیج Edge نامی براؤزر کو استعمال کرنے والے اولین صارفین کو یہ سہولت حاصل ہو گی کہ وہ اوبجَیکٹ ریئل ٹائم Object Real Time کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے براؤزر کے اندر سے ہی براہ راست اسکائپ کی ویڈیو اور چَیٹ سروس کو استعمال کر سکیں۔

اسکائپ سافٹ ویئر کے تیار کنندگان کے مطابق متوقع طور پر یہ web-based سروس سال رواں کے اختتام سے پہلے ہی متعارف کرا دی جائے گی اور صارفین اسے براہ راست استعمال کر سکیں گے۔

ڈی پی اے کے مطابق اس نئی سروس کا تکنیکی طور پر ایک مطلب یہ بھی ہو گا کہ کوئی بھی صارف اپنے ذاتی ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے علاوہ اپنے کسی دوست یا آجر کا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے بھی کسی بھی وقت اسکائپ سروس استعمال کر سکے گا کیونکہ تب اس کے لیے متعلقہ زیر استعمال کمپیوٹر کی کنفیگیوریشن Configuration تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ WebRTC نامی ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ ممکن ہو جائے گا کہ کسی بھی اضافی پلک اِنز plug-ins کے بغیر اسکائپ سروس کو فائر فوکس اور کروم براؤزرز کے اندر سے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

اب تک اسکائپ کو ویب کے ذریعے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی براؤزر میں پہلے ایک اضافی پروگرام یا add-on کی ضرورت پرتی ہے، جو مائیکروسافٹ کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے اسکائپ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر، کروم، سفاری اور فائر فوکس کے اندر سے استعمال ممکن ہو جاتا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں