1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میںشہری ہلاکتوں میں اضافہ

5 مارچ 2007

امریکی فوج کے زیرقیادت غیر ملکی افواج نے کابل کے شمال میں کاپسیا صوبے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں عام افراد کے مکانات پر بمباری کرکے پانچ عورتوں اور تین بچوں سمیت نو افراد کو ہلاک کر دیا۔

https://p.dw.com/p/DYHT
تصویر: AP

یہ واقعہ صوبہ کاپسیا میں پیش آیا ۔ امریکی فوج پر ایک حملے کہ بعد، غیر ملکی افواج کی بمباری سے کے نتیجے میں نو بے گناہ افراد ہلاک ہوئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے ان شہری ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اتحادی افواج کی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

57 سیاسی اور سماجی تنظیموں پر مشتمل افغانستان کی متحدہ قومی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا افغان شہریوں پر کسی بھی سبب سے کیا جانے والا حملہ ، جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے اس سے پہلے بھی افغان حکومت کا اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتی رہی ہے اور تحقیقات کراتی آئی ہے لیکن آج تک ان تحقیقات کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نازک صورتحال کے پیش نظر اور خود کش حملوں میں اضافے کی وجہ سے غیرملکی افواج معمولی سے بھی نقل وحرکت پر مسلح کارروائی شروع کر دیتی ہیں۔ اس وجہ سے شہری ہلاکتوں کے مسئلے پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔