1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

الیکٹرانک بک، چلتی پھرتی لائبریری

عدنان اسحاق13 مارچ 2009

مشرقی جرمن شہر لائپسگ کا مشہورِ زمانہ کتاب میلہ میں اِس بار الیکٹرانکس بکس کو خاص اہمیت حاصل رہی۔

https://p.dw.com/p/HAry
تصویر: AP

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے ادارے Bitkom کے حالیہ سروے کے مطابق کوئی دو اعشاریہ دو ملین جرمن باشندے اس سال الیکٹرانک یا E بک خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

E-Book
تصویر: AP

جرمن شہر Leipzig کے کتاب میلے کے دوران ای بک بنانے والے ادارے Sony اور کتب فروشوں کی کوشش ہے کہ اس الیکٹرانک کتاب کی فروخت میں اضافہ ہو۔ المونیم سے بنی پاکٹ سائز کی یہ ای بک اپنی اسکرین اور کناروں پر لگے چھوٹے چھوٹے سے بٹنوں کے ساتھ ایک موبائل فون کی طرح لگتی ہے۔ موٹائی ایک چاکلیٹ بار سے زیادہ نہیں اور وزن بھی نہ ہونے کے برابرہے۔ کمپیوٹر سے متعلق جریدے سی ٹی سے منسلک Achim Barczok کے مطابق ای بک کوئی نئی چیز نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی جرمنی میں ای بکس موجود تھیں۔ لیکن ان میں جرمنی کی مشہور بیسٹ سیلرز کتابیں شامل نہیں ہوا کرتیں تھیں۔ اُس وقت ان کی اہمیت ضمنی سی ہوا کرتی تھی۔

Elektronisches Buch aus Japan
تصویر: AP

ای بک میں پہلے سے موجود میموری 150 کتابوں کے لئے کافی ہے۔ مزید کتابیں Download کرنے کے لئے اضافی کارڈ نصب کرنا پڑے گا۔ ای بک میں تقریبا دس ہزار کتابوں تک کی گنجائش ہے جبکہ ساتھ ہی مطالعے کے لئے الیکٹرانک صورت میں کافی مواد بھی موجود ہے۔

جرمن ناشروں اور کتب فروشوں کی انجمن جلد ہی انٹرنیٹ پر سونی ریڈر کی فروخت شروع کرنے والی ہے۔ Thalia نامی اشاعتی ادارےکے ایک رکن کے مطابق ای بک کا اصل ہدف مطالعے کے شوقین افراد ہیں۔

Japanisches Ebook
تصویر: picture alliance/dpa

گذشتہ دس برسوں کے دوران مطالعے کے آلات کی تکنیک نے بہت ترقی کی ہے۔ سونی ریڈر یا ای بک کی نئی بات یہ ہے کہ اِس کی اسکرین الیکٹرانک انک کے ساتھ کام کرتی ہے، جس سے روایتی اسکرین کے مقابلے میں پڑھنے کے دوران بہت آسانی ہوتی ہے۔ ان دونوں میں وہی فرق ہے، جو کمپیوٹر کے مانٹیٹر اورموبائل اسکرین میں ہوتا ہے۔ ساتھ ہی الیکٹرانک انک والے اسکرین میں بجلی کی بچت بھی ہے۔

Amazon E Book Kindle
تصویر: AP

سونی ریڈر PRS, 505 نامی ای بک کے ساتھ Leather کا ایک کور بھی تحفے کے طور پر دیا جا ئے گا۔ اس کور میں رکھنے کے بعد کم ہی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اصل کتاب پڑھی جا رہی ہے۔ مستقبل کی لائبریری کہلائی جانے والی ای بک روایتی کتابوں کی فروخت پر کس طرح سے اثر انداز انداز ہو گی، اس بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔