1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امريکا، يورپ اور کئی ديگر خطوں ميں عیدالضحیٰ

عاصم سلیم
1 ستمبر 2017

امريکا، يورپ، مشرق وسطیٰ اور متعدد مشرقی ايشيائی ملکوں ميں آج مسلمان عیدالضحیٰ کا مذہبی تہوار روايتی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہيں۔ پاکستان ميں عیدالضحیٰ کل ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/2jBSX
Eid al-Adha Islamisches Opferfest in Neu Delhi
تصویر: Getty Images/AFP/M. Sharma

دنيا بھر کے قريب دو ملين مسلمانوں نے آج بروز جمعہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرم اور مدينہ منورہ کی مسجد النبوی ميں عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی۔ جحاج نے نماز ادا کرنے کے بعد منیٰ کا رخ کيا، جہاں شيطان کو علامتی طور پر پتھر مارنے کے بعد جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔ وادئ منیٰ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دو برس قبل اسی وادی میں بھگدڑ پھیلنے سے ڈھائی ہزار کے قریب حاجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 سعودی عرب کے علاوہ آج امريکا اور يورپ ميں بھی عیدالضحیٰ منائی جاری ہے۔ اس سلسلے ميں تمام تقريباً امريکی اور يورپی شہروں ميں مسلمان کميونٹی کے ارکان نے صبح کے وقت عيد کی نماز ادا کی اور ديگر فرائض انجام ديے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کی شيخ زید گرينڈ مسجد ميں بھی ہزاروں افراد عيد کی نماز کے ليے جمع ہوئے۔ قبل ازيں انڈونيشيا اور فلپائن ميں بھی آج سے عيد کی تقريبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان ميں عیدالضحیٰ کل سے شروع ہو گی۔