1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا اور یورپی یونین کا اتحاد ناقابل شکست ہے ، جان کیری

صائمہ حیدر18 جولائی 2016

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج برسلز میں یورپی یونین کے وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کا اتحاد نا قابل شکست ہے۔

https://p.dw.com/p/1JR27
Russland John Kerry Außenminister USA
جان کیری نے یورپی یونین اور امریکہ کے اتحاد کو اٹوٹ قرار دیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/I. Pitalev

جان کیری نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ،'' امریکہ اور یورپی یونین میں باہمی شراکت داری بہت مضبوط ہے جو مستقبل میں بھی مضبوط رہے گی۔ یہ شراکت داری یقینی اور اٹوٹ ہے۔'' جان کیری آج برسلز میں نئے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے ساتھ بھی امکاناً ملاقات کرنے والے ہیں۔ نئے برطانوی وزیر خارجہ پہلی مرتبہ برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

لکسمبرگ میں دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے قبرستان کے حالیہ دورے اور یورپ کی آزادی میں امریکہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون اب بھی اتنا ہی زیادہ ہے جتنا پہلے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سمیت تمام فریقین برطانیہ کی یورپی یونین سے مناسب اخراج کی ہر ممکن کوشش پر متفق ہیں۔

Belgien EU Außenministertreffen in Brüssel
برطانوی وزیر خارجہ ملاقات میں لیبیا اور شام کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گےتصویر: Getty Images/AFP/T. Charlier

دوسری جانب برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن آج پہلی مرتبہ بریگزٹ پر عملدرآمد کے لیے یورپی سفارتکاروں سے اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ ٹریزا مے نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد بورس جانسن کو گزشتہ ہفتے ہی اس اہم وزارتی عہدے پر تعینات کیا تھا۔

برسلز میں ہونے والی اس ملاقات میں جانسن اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں متوقع طور پر مہاجرین کے بحران کے علاوہ شام اور لیبیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ جانسن کی سفارتی فکر و دانش کے ساتھ ساتھ معاملہ فہمی کا بھی جائزہ لینے کی کوشش کریں گے۔

یہ امر اہم ہے کہ نئے برطانوی وزیر خارجہ نیا منصب سنبھالنے سے قبل یوپی یونین سے اخراج کی مہم کے دوران غیر ملکی رہنماؤں اور خاص طور پر یورپی سیاستدانوں کی مناسبت سے ہلکے پھلکے بیان دینے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ لندن کے سابق مئیر نے برسلز روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں وہ مصالحانہ رویہ اختیار کریں گے۔