1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا میں ای سیگریٹ میں ممنوعہ منشیات کے استعمال کا انکشاف

4 اکتوبر 2019

امریکا میں تمباکو نوشی کے سبب پھیپھڑوں کے عارضے سے ہونے والی ہلاکتیں تین درجن سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اس عارضے کو کئی محققین ای سیگریٹ نوشی کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3QjO2
Raucher mit E-Zigarette
تصویر: Reuters/M. Blinch

ابھی تک حتمی طور پر یہ ثابت تو نہیں ہو سکا کے پھیپھڑے کے مرض 'ویپنگ‘ کا ای سیگریٹ پینے سے کیا تعلق ہے لیکن عام تاثر یہی ہے کہ ویپنگ سے ہونے والے تمام ہلاک شدگان ای سیگرٹ نوشی میں مبتلا تھے۔ امریکا میں اب ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ ای سیگرٹ کے لیے استعمال ہونے والے بعض نکوٹین سلنڈروں میں بھنگ سے حاصل ہونے والے مواد کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

امریکا میں ای سیگریٹ کے لیے یوں تو بہت ساری کارٹرجز دستیاب ہیں لیکن ایک خاص نکوٹین والے سلنڈر کے استعمال کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کارٹرج یا سلنڈر کے لیے ایک ترکیب استعمال ہے اور وہ 'ڈینک‘ ہے۔ اس ڈینک کارٹرج میں بھنگ سے حاصل ہونے والے مواد کے شامل ہونے کا بتایا گیا ہے۔

یہ نشہ آور مرکب ٹی ایچ سی (THC) کہلاتا ہے اور غیرقانونی انداز ہی میں دستیاب ہے۔ امریکا میں ٹی ایچ سی ایک ممنوعہ منشیات ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا کی غیرقانونی بھنگ اکانومی میں 'ڈینگ‘ ایک مقبول پراڈکٹ ہے۔ اس کا استعمال یا خرید و فروخت غیرقانونی ہے۔

Indien E-Zigaretten
امریکا میں ای سیگریٹ کے لیے ایک خاص نکوٹین والے سلنڈر کے استعمال کا رواج بڑھتا جا رہا ہےتصویر: AFP/P. Singh

 ڈینک کے حامل کارٹرجز آن لائن آسانی سے دستیاب ہیں۔ ای سیگریٹ کے لیے یہ کئی خوشنما کارٹرجز میں مارکیٹ کیا گیا ہے۔ ڈینک کو مقبول بنانے کے لیے غیرقانونی طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آن لائن جن کارٹرجز میں ڈینک پایا جاتا ہے، اُن کے نام' چیری کوش‘‘ یا 'بلو ڈریم ‘ رکھے گئے ہیں۔

اس مناسبت سے امریکا میں فوجداری تفتیش کار ای سیگریٹ کا ویپنگ سے تعلق ڈھونڈنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں ای سگریٹ پر پابندی کے مطالبے زور پکڑ چکے ہیں۔ امریکی ریاست نیویارک کے گورنر نے تو ریاستی حدود میں ای سیگریٹ پر پابندی لگا دی تھی لیکن جمعرات تین اکتوبر کو اس ریاست کی اعلیٰ عدالت نے اس حکم کے خلاف عبوری حکم امتناعی (سٹے آرڈر) جاری کر دیا ہے۔

Teen Vaping Sucht
امریکا کی کئی ریاستوں میں ای سیگریٹ پر پابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ بڑھ گیا ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Senne

ویپنگ کے ہسپتال لانے جانے والے مریضوں نے بھی معالجین کو اپنی علالت کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈینک کے استعمال کا حوالہ دیا ہے۔ خاص طور پر الی نوائے اور وسکانسن ریاستوں میں ویپنگ کے مریضوں نے ڈینک والی کارٹرج کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔

امریکا میں ڈینک کی حامل کارٹرج کی خوردہ قیمت سولہ ڈالر  کے لگ بھگ ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے تقریباً تمام شہروں، بشمول لاس اینجلس میں ڈینک کی حامل کارٹرجز کے دستیاب ہونے کی مصدقہ اطلاعت ہیں۔ یہ بھی خیال کیا گیا ہے کہ ڈینک والی کارٹرجز دوستوں اور شناساؤں کے توسط سے بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ وسکانسن ریاست کے انسداد منشیات کے حکام نے ڈینک مادے والی ہزاروں کارٹرجز اپنے قبضے میں لی تھیں۔ نکوٹین کے حامل ان سلنڈروں میں ٹی ایچ سی تیل کی موجودگی پائی گئی تھی۔ اسی طرح مینیسوٹا ریاست کے حکام نے بھی رواں برس اگست کے مہینے میں ستتر ہزار ڈینک کارٹرجرز کو اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

ع ح ⁄ ک م (اے پی)

کیا ای سگریٹ کم نقصان دہ ہے ؟