1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ بھارت سول جوہری معاہدے کی آخری رکاوٹ دُور

Abid Hussain2 اکتوبر 2008

امریکی صدر بُش کی جانب سے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سول جوہری معاہدے کو امریکی خارجہ پالیسی کا کلیدی نکتر قرار دیا گیا ہے۔ امریکی سینٹ نے اِس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/FSWH
امریکی کانگریس کی بلڈنگ کیپیل ہِلتصویر: Illuscope

امریکی بھارتی جوہری معاہدے پر امریکی سینٹ میں ووٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔ امریکی سینٹ میں بحث کے دوران کچھ ایسے خدشات بھی بیان کئے گئے کہ مستقبل میں اگر بھات کوئی اور جوہری اسلحے کا ٹیسٹ کرنے کا پروگرام بنائے تو پھر صورت حال اور معاہدے کی ہیت کیا ہو گی۔

Indien Premierminister Manmohan Singh
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے لئے سول جو ہری معاہدے کی منظوری خاصا اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔تصویر: picture-alliance/Bildfunk

سینٹ میں بحث کے دوران کچھ اراکین نے تجویز کیا کہ ترمیم سے واضح کیا جائے کہ اگر بھارت کوئی جوہری اسلحے کا ٹیسٹ کرتا ہے تو اُس کے ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ ترمیم کے حق میں ڈیمو کریٹ اراکین تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ووٹنگ میں ایسی کسی ترمیم کے منظور ہونے کے امکان بہت کم تھے۔

بھارت کی جانب سے یہ مؤقف رکھا گیا تھا کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور وہ جوہری ٹیسٹ کرنے کا حق رکھتا ہے مگر بش انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو معاہدے کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ امریکی سینٹ میں بھی دوران بحث یہ سننے میں آیا کہ اگر بھارت نے کوئی جوہری اسلحے کا ٹیسٹ کیا تو یہ معاہدے ختم ہو جائے گا۔

Indien-Reise US Präsident George Bush trifft sich mit Indiens Premierminister Manmohan Singh
سن دو ہزار چھ میں امریکی صدر بُش نے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں سول جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔تصویر: AP

اِس منظوری کے بعد بھارت کو مغربی جوہری منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ بھارت کی فوجی جوہری تنصیبات عالمی جوہری معائنہ کاروں کے دائرے سے باہر ہے۔ بھارت امریکہ کے درمیان طے ہونے والے سول جوہری معاہدے کے بل کو امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ویک اینڈ پر بھاری فرق سے منظور کر لیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اِس معاہدے کی منظوری کے حق میں دو سو اٹھانوے اور مخالفت میں ایک سو سترہ ووٹ ڈالے گئے تھے۔