1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں انتخابی دن

4 نومبر 2008

امریکی کی انتخابی تاریخ کے لحاظ سے یہ انتخابات کئی حوالے سے تاریخی ہیں۔

https://p.dw.com/p/FnU1
امریکی انتخابات میں حق رائے دہی کے لحاط سے خاصا جوش خروش پایا جاتا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

امریکہ میں انتخابی روز عوامی رجحانات اور ووٹوں کی شرح کے حوالے سے Anna Engelke کی رپورٹ:

یہ اچھی بات ہے کہ آج امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اب تک انتخابات کی جذیات کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے آ چکی ہیں۔ مثلاً یہ کہ ریگن کےصدارتی انتخابات موقع پر اوسطاً ایک فی صد رائے دہندگان نے ووٹ نہیں ڈالا۔ جارجیا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر، جنہوں نے گذشتہ 14 انتخابات کےبارے میں تفصیلات جمع کر رکھی ہیں یہ بات بتائی۔ چنانچہ دونوں امیدواروں نے آج خاص طور پر ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

بارک ارباما نے فلوریڈا میں کہا:ً ’’ہم سستی کرنے یا گھر بیٹھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ نہ ایک منٹ، نہ ایک گھنٹہ، نہ ایک سیکنڈ۔ اس وقت بہت کچھ دائو پر لگا ہے۔ ہمیں فلوریڈا میں جیتننا ہے ۔ ہمیں یہ الیکشن جیتننا ہےً۔‘‘


47 سالہ اوباما کو کل شام یہ دکھ بھری خبر سننی پڑی کہ ان کی نانی فوت ہو گئی ہیں۔ وہ عرصے سے بیمار تھیں۔ اوباما آخری دنوں ان سے ملنے جزیرہٓ ہوائی گئے تھے۔

عوامی جائزوں کے مطابق اوباما، جان مکین سے 5 تا 11 فی صد پوانٹس کے لحاظ سے آگے ہیں۔ مککین نے بھی کل ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ہمیں پنسلوینیا میں جیتننا ہو گا۔ آپ کی مدد سے ہم جیت جائں گے۔ جائو اور لوگوں کے دروازے کھٹکٹائو۔ اپنے ہمسائیوں کو ساتھ لائو۔ مجھے تمہارے ووٹ کی ضرورت ہےً۔‘‘

امریکہ میں 153 ملین سے زائد ووٹروں کے نام درج ہیں۔ جو ایک ریکارڈ ہے۔ 44 سال قبل کے ریکارڈ انتخابات سے بھی 1,4 فی صد زیادہ۔ چنانچہ پولننگ اسٹیشنوں پر خاصی بھیڑ ہو سکتی ہے۔

ایک خاتون کا کہنا ہے:ً ’’خیال ہے کہ وہاں 3 گھنٹے لگ جائیں گے۔ ہو سکتا ہے میں ووٹ ڈالنے نہ جاؤں۔‘‘

ورجینیا کی 59 سال Nancy ہرصورت ووٹ ڈالنے جائیں گیں۔ ان کا کہنا ہے: ’’حقیقتاًً یہ ایک تاریخی انتخاب ہےً۔‘‘