1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کےلئے پاکستان کی کوششیں

12 فروری 2010

پاکستان کرکٹ بورڈ ان امکانات کا جائزہ لے رہا ہے کہ کس طرح امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں کردار نبھایا جائے۔

https://p.dw.com/p/LzK7
تصویر: AP

سلامتی کی ابتر صورتحال کے باعث کرکٹ کی دنیا میں تنہائی کے شکار پاکستان کی نظریں اب کرکٹ کے لئے انجان دیس امریکہ پر لگی ہیں۔

پی سی بی کے چیئر مین اعجاز بٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری نے اس سلسلے میں امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈون لوکربی سے ملاقات کی ہے۔ پی سی بی کے مطابق امریکی بورڈ کے سربراہ سے ملاقات میں طے کیا گیا کہ رواں سال امریکہ میں ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں اس طرز کی کرکٹ کی عالمی چیمپئین پاکستان کی ٹیم شرکت کرے گی۔ مقابلوں کی حتمی تاریخ اور دیگر ٹیموں کی تفصیلات ابھی طے کی جارہی ہیں۔ پاکستانی اور امریکی کرکٹ بورڈ کے مابین طویل المدتی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

Cricket Spieler aus Sri Lanka werden nach Anschlag in Lahore Pakistan mit Helicopter evakuiert
گزشتہ سال لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے کترارہی ہیںتصویر: AP

امید کی جارہی ہیں کہ امریکہ میں بسنے والے لاکھوں جنوبی ایشیائی ، کرکٹ کے شوقین دیگر خطوں کے باشندے اور خود امریکی شہری مجوزہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں گہری دلچسپی ظاہر کریں گے۔

پاکستان میں طویل اور مسلسل بدامنی نے کرکٹ سمیت یہاں کے باسیوں کی زندگی کے تقریباً ہر پہلو پر منفی نقوش چھوڑے ہیں۔ کرکٹ کے دیوانوں کے اس دیس میں اب غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں آنے سے کتراتی ہیں۔ مجبوراً پاکستان کو اپنی ہوم سیریز دوسرے ملکوں میں جاکر کھیلنی پڑ رہی ہے تاکہ کسی طرح کھیل کو زندہ رکھا جائے اور شائقین کو کرکٹ دیکھنے کو ملتی رہے۔ اسی سلسلے کو دوام دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز رواں سال متوقع طور پر انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں