1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی امدادی ادارے ’مرسی کور‘کے کارکن تاحال لاپتہ

16 جون 2010

پاکستان میں امریکی امدادی ادارے ’ مرسی کور‘ کے اغوا شدہ مقامی اہلکاروں کا مستقبل ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

https://p.dw.com/p/NsUm
تصویر: AP

اغوا کاروں کی طرف سے اس بین الاقوامی امدادی ادارے کےایک مقامی ڈرائیور کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد، مرسی کور نے پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور سندھ میں اپنے تمام تر دفاتر بند کر دئے تھے۔

ادارے کے ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر امدادی کام غیر معینہ مدت کے لئے معطل کئے گئے ہیں۔ ابھی تک یہ معمہ بنا ہوا ہے کہ آخر کار یہ اغوا کار کون ہیں۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق وزیرستان سے ہو سکتا ہے.

انٹرویو: عاطف بلوچ