1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی طیارہ تباہ، مسافر وعملہ محفوظ

خبر رساں ادارے16 جنوری 2009

امریکی طیارہ پرواز سے چند منٹ بعد نیویارک کے دریائے ہڈسن میں کریش لینڈنگ کر گیا اس میں عملے سمیت مسافروں کی کل تعداد 155 تھی تاہم کریش لینڈنگ کے بعد بروقت امدادی کرروائی کے ذریعے تمام افراد کو بچا لیا گیا۔

https://p.dw.com/p/GZe8
امریکی ائیر ویز کے حادثے کا شکارجہاز سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہےتصویر: AP

امریکی مسافر طیارے 320 A کی نیو یارک کے لاگارڈیا ائر پورٹ سے پرواز کے چند منٹ بعد نیویارک کے دریائے ہڈسن میں کریش لینڈنگ کے بعد پائلٹ کوطیارے میں موجود 155 انسانوں کی اس مہارت سے جان بچانے کی کارکردگی پربہت زیادہ داد و تحسین پیش کی جا رہی ہے۔

Chelsey B. Sullenberger Pilot
طیارے کے پائلٹ Chesley Sullenbergerتصویر: AP

دریں اثناء فرانس کے ائربس طیارہ سازادارے نے حادثے کی وجوہات کی تفتیشی کارروائی میں مدد کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم نیو یارک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Glück im Unglück ایک جرمن مقولہ ہے جس کا مطلب ہے حادثے یا بد قسمتی میں خوش قسمتی۔ یہی کہا جا رہا ہے نیو یارک کے ہوائی اڈے لا گارڈیا سے پرواز کرنے والے امریکی طیارے ائر بس 320 کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے لئے۔ امریکی میڈیا میں پائلٹ Chesley Sullenberger ایک گریٹ ہیرو کے طور پر پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے ممکنہ طور جہاز کے پرندوں کے ایک حھنڈ سے ٹکرانے کے بعد طیارے کو اس مہارت سے دریائے ہڈسن کے تقریباٍ جمے ہوئے پانی پر اتارا کہ معجزاتی طور پر عملے سمیت مسافروں کو کوئی زخم نہیں آئے۔

Notwasserung im Houdson River New York
جہاز میں موجود مسافر و عملے کو بحفاطت بچا لیا گیاتصویر: AP

نیو یارک کے مئیر Bloomberg نے پائلٹ کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: پائلٹ نے یقیناٍ نہایت مہارت سے اس حادثے کا مقابلہ کیا ہے۔ اور جہاز کی کریش لینڈنگ کے بعد وہ خود اس وقت تک جہاز سے نہیں اترے جب تک انہیں یہ یقین نہیں ہو گیا کہ تمام مسافر اور عملے کے اراکین باحفاظت جہاز سے نکال لئے گئے ہیں۔

جہاز کی کریش لینڈنگ کے بعد نیو یارک مینہیٹن کے سامنے ہڈسن دریا کے کنارے ڈرامائی سین دیکھنے میں آیا۔ ائربس طیارہ اپنی کھڑکیوں تک یخ پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ امدادی کشتیاں اورغوطہ خورمسافروں کو یخ ٹھنڈے پانی سے تیزی سے نکالنے کے عمل میں مصروف تھے۔ خوف و ہراس میں مبتلا مسافروں کوجن میں ایک چھوٹا بچہ اور اس کی ماں بھی شامل تھی کو بروقت نکال لیا گیا۔ چند مسافروں کو امدادی کاروائیوں کے دوران معمولی زخم آئے جبکہ عملے کے ایک رکن کی ٹانگ کافی زخی ہوئی۔

Notlandung auf dem Houdson River
امدادی ٹیمیوں کے مطابق شدید سردی جانی نقصان کا باعث بن سکتی تھیتصویر: AP

مسافروں نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت پائی جانے والی خوف اور سنسنی کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز دریاء میں لینڈ کرتے وقت انہیں زندگی اور سلامتی کی کوئی امید نہیں تھی۔

نیو یارک اسٹیٹ کے گورنر ڈیوڈ پیٹرسن نے اس حادثے کودریائے ہڈسن کا ایک معجزہ قرار دیا جبکہ امریکی صدرجارج ڈبلیو بش نے پائلٹ Chesley Sellenberger اور ان کے عملے کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ائربس بنانے والے فرانسیسی طیارہ ساز ادارے کے مطابق یہ جہاز یونائٹڈ اسٹیٹس ائرویز کو انیس سو ننانوے میں دیا گیا تھا۔ جبکہ پائلٹ Chesley Sullenberger کو چالیس سال کا تجربہ حاصل ہے۔