1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغان ورکرز: ویزوں کے منتظر

16 مئی 2019

امریکی سینیٹرز نے امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغان ورکرز کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے کا ایک قانونی بل پیش کیا ہے۔ اس بل کی منظوری سے چار ہزار افغان شہریوں کو امریکی امیگرینٹ ویزا حاصل ہو سکے گا۔

https://p.dw.com/p/3IbR4
Stempel visum Symbolbild zu strengen Einreisekontrollen in die USA, picture symbolising strict control for entering the USA
تصویر: picture-alliance/blickwinkel/McPHOTO

ری پبیلکن اور ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی جانب سے امریکا کے لیے کام کرنے والے افغلن شہریوں کے لیے ویزا پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا قانونی بل کانگریس میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اس بل میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جن  افغان باشندوں نے امریکی فوج کے لیے کام کیا ہے، اب اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے اور انہیں امریکی مدد درکار ہے۔

Afghanistan US-Soldaten
تصویر: picture-alliance/DoD/Newscom/US Army Photo

امریکی سینیٹرز کی جانب سے افغان شہریوں کو ویزا دینے کی نئی کوششیں مثبت ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس مناسبت سے جو خصوصی مسودہٴ قانون کانگریس میں پیش کیا گیا ہے، اُس کو ری پبلکن اور پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرز نے مرتب کیا ہے۔  اس قانون سازی کی پیش رفت ڈیموکریٹک سینیٹر جین شاہین  کی ہے اور انہیں چند ری پبلکن پارٹی کے سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس بل کی منظوری کے بعد ابتدائی طور پر 4000  افغان تارکین وطن کے لیے خصوصی ویزے جاری کیے جائیں گے، اس تعداد کا تعین  30 ستمبر سن 2019 کو ختم ہونے والی وفاقی مالی سال کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس بل میں اُن مسائل کو کم کرنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جو ان افغان باشندوں کو امریکی ویزے کے حصول میں درپیش ہیں۔

Donald Trump und Mike Pence
تصویر: picture-alliance/AP/S. Walsh

نیشنل پبلک ریڈیو کی جانب سے یکم مئی کو جاری کی گئی اک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں کے لیے ویزوں کے اجراء میں 60 فیصد  کم کر دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کو سن 2018 میں 1650 ویزے منظور کیے گئے تھے۔

افغانستان میں امریکی مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر  نے سینیٹر جین شاہین کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودہٴ قانون کی حمایت میں ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔ جنرل ملر نے لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی کامیابی کے لئے’ افغان شہریوں کو خصوصی تارکین وطن ویزے ‘ جاری کرنا بہت ضروری ہے۔

رافعہ اعوان (روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں