1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 'امن قائم کرنے کی پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں‘

بینش جاوید
9 جنوری 2018

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے آج پاکستان کی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

https://p.dw.com/p/2qZR7
Pakistan Treffen deutscher Botschafter mir Armeechef Qamar Javed Bajwa
تصویر: ISPR

پاکستان کی فوج کے شعبہء تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس بیان میں مزید لکھا گیا ہے،’’جرمن سفیر نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔‘‘

دوسری جانب آج پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کو پاکستان پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد بند نہیں کی بلکہ امریکا نے دراصل دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مذکراتی عمل کو ختم کر دیا ہے۔