1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انتخاب عالم کا پریس کانفرنس سے خطاب

27 اکتوبر 2008

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ انتخاب عالم نے لاہور میں واقع قذافی سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نظم و ضبط اپنا کرڈریسنگ روم کا ماحول بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/FiLT
تصویر: AP


انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ اگرشعیب اخترفٹنس حاصل کرنے پر زوردیں تووہ مزید تین سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ انتخاب عالم نے کہا کہ ٹیم کو یکجا کرکے کوچ اور کپتان کی مشاورت سے اچھا وننگ کمبینیشن تیارکیاجاسکتا ہے۔ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کا ٹیم کے انتخاب میں اہم کردار ہوتا ہے اس لئے ٹیم سیلیکشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ انتخاب عالم نے کہا کہ کوچنگ کورسوں سے زیادہ تجربے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا جانا چاہئے۔ ان کے مطابق کہ کرکٹ بورڈ نے ان پر جوذمہ داری عائد کی ہےوہ اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گےاور وہ اس کے لئے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند بنائیں گے اور ان کا اعتماد بحال کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی ابوظہبی کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جا رہا روانگی سے قبل کھلاڑی ایک دو روز کے لئے کراچی میں اکٹھا ہونگے۔