1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انتہا پسندی کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور مہم

بینش جاوید17 فروری 2016

پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مہم چلا رکھی ہے۔ زیادہ تر افراد کی رائے میں انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے کے بغیر ملک سے دہشت گردوں کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

https://p.dw.com/p/1HwnD
Pakistan Festnahme von 97 Al Kaeda Mitglieder in Karachi
تصویر: DW/R. Saeed

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج شدت پسندی کے خلاف ایک پر زور مہم ٹرینڈ کرتی رہی۔ ٹوئٹر کی ایک صارف عائشہ کے مطابق مذہبی مدارس پر نظر رکھنی چاہیے اور ایک دوسرے کے لیے برداشت پیدا کرنی چاہیے۔

ٹوئٹر کے بہت سے صارفین نے کارٹونز کے ذریعے دہشت گردانہ سرگرمیوں اور شدت پسندی کی مذمت کی۔

ٹوئٹر کی ایک صارف عروسہ مغل کی رائے میں تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے، جس سے انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے۔

کچھ افراد نے ایسے مذہبی علماء پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا، جن کی تقریریں اشتعال انگیز ہوتی ہیں اور وہ اپنے خطبات میں دوسرے عقائد کے ماننے والوں کے خلاف لوگوں کو بھڑکاتے ہیں۔ بہت سے افراد نے اس امر کی پذیرائی کی کہ شدت پسندانہ سوچ کے خلاف اب پاکستان میں لوگ کھل کر بات کر رہے ہیں۔